ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی عام انتخابات کا عمل جاری

جمعرات 8 فروری 2024 16:04

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی عام انتخابات کا عمل جاری ہے۔ ڈسکہ میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر پولنگ اسٹیشن پر صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا ،شدید سردی کے باعث پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی تعداد کم نظر آئی جبکہ دوپہر کے اوقات میں مرد و خواتین کثیر تعداد لا ئنوں میں لگ کر اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 73 میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس اور فوج کے دستے شہر میں امن و امان کی انجام دہی میں مصروف عمل نظرآئے۔\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں