محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی
منگل 16 اپریل 2024 12:58
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 16 اپریل کی رات کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گاجس کے باعث بلوچستان میں 17 اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح کے دوران گوادر، کیچ، اواران، چاغی، خاران، لسبیلہ، خزدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیرآباد، سبی، ڈیرہ بگٹی، بار خان لائی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل،بار خان میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر شدید و موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 17اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح تک کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں و آندھی اور گھر چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ اثرات کے طور پر17 اور 18 اپریل کو شدید موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصا ًگوادر،کیچ،اواران اور قلات جبکہ 18سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،نیز18سے 21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختو نخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔علاوہ ازیں آندھی، جھکڑ،ژ الہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکاراورکسان گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے معمولات ترتیب دیں جبکہ تیز بارشوں کے دوران سیاح حضرات غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایف ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف کارروائی،20 دکانداروں کے خلاف چالان جاری
فیصل آباد میں مختلف واقعات اورحادثات میں 2 افراد قتل اور 3 افراد جاں بحق
ویٹرنری ماہرین مویشیوں کی صحت کےلئے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ڈائریکٹر لائیو ..
محتسب پنجاب کے احکامات پر 42سائلین کو زیر التواواجبات ادا کر دیئے گئے
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کمشنر فیصل آباد کاروٹی زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری
کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت
ڈینگی لارواکی افزائش کی روک تھام کیلئے مائیکرو پلان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،محمد آصف ..
جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..
محکمہ زراعت کی دھان کے کاشتکاروں کوشیڈول کے مطابق منظور شدہ اقسام کی کاشت کی سفارش
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان