اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات ہونی ہے‘ اسی نے مسئلے کو حل کرنا ہے؛ شہباز گل

شہبازشریف کے پلے کچھ نہیں‘ وہ فلم میں وقفے کے دوران چیزیں بیچنے والے وزیراعظم ہیں‘ نئے الیکشن کے لیے جن کے پاس اصل طاقت ہے ان ہی سے بات چیت ہونی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی پیر 31 اکتوبر 2022 15:50

اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات ہونی ہے‘ اسی نے مسئلے کو حل کرنا ہے؛ شہباز گل
کامونکی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 اکتوبر 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات ہونی ہے، اسی نے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میں انٹرول ہوتا ہے اس میں لوگ مختلف چیزیں بیچتے ہیں، شہباز شریف بھی وہی والے وزیراعظم ہیں، وہ کئی دفعہ اپنے آپ کو صھیح والے وزیراعظم سمجھنا شروع ہوجاتے ہیں، جیسے کی اصلی فلم پردے پر آئی شہباز شریف پھر غائب ہوجائے گا، وہ کوش فہمی میں مبتلا ہیں ان سے کسی نے کیا مذاکرات کرنے ہیں، ان کے پلے کو کچھ نہیں، اس لیے ان سے نہ کبھی مذاکرات ہوئے ہیں، نہ کبھی ہوں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات ہونی ہے، اسی نے اس مسئلے کو حل کرنا ہے کیوں کہ جو اس وقت حکمران بیٹھے ہوئے ہیں یہ تو نہ آسکتے تھے، نہ یہاں رہ سکتے ہیں، ان سے مذاکرات کرکے تو نئے انتخابات نہیں ہوسکتے، نئے الیکشن کے لیے جن کے پاس اصل طاقت ہے ان ہی سے بات چیت ہونی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے بیک ڈور باتوں اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کسی بھی مقسم کی ملاقاتوں کی تردید کردی، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور اس وقت کوئی بیک ڈور باتیں نہیں ہو رہی ہیں، ہم پر امن ہیں، اگر پی ڈی ایم تصادم چاہتی ہے تو یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے، ہم نے ہر حال میں لانگ مارچ میں آگے بڑھنا ہے، ہمیں کوئی روک نہیں سکتا یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم قانون سازی نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ہمارے ساتھ اتحادی تھے، اس لیے ہم بلیک میل ہوتے تھے، جس دن سے عمران خان کو اتارا ہے اس دن سے ہم احتجاج پر ہیں اور ہم جمہوری لوگ ہیں، ہمیں آنے دیں، ہم وہاں بیٹھ جائیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں سی بی ڈی بلیوارڈ کلمہ چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر لانگ مارچ کے دوران مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، ہر لانگ مارچ میں مذاکرات بیک ڈور ہی ہوتے ہیں۔

اس دوران جب ان سے سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کے سپرد نہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سی سی پی او لاہور اچھا کام کر رہے ہیں، ایک اچھے افسر کو ہم کیوں فارغ کریں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں