توقع ہے الیکشن نتائج پولنگ سٹیشن میں ہی ہوں،خرم دستگیر

ہمیں فارم 45 کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس پر دستخط بھی ہوں، پچھلے الیکشن میں ہمارے پولنگ ممبران کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا تھا،پریس کانفرنس سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 7 فروری 2024 17:31

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے توقع ہے الیکشن نتائج پولنگ سٹیشن میں ہی ہوں،دہشت گردی کا تعلق براہ راست ماضی کی حکومت سے ہے۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں ہمارے پولنگ ممبران کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا تھا، ہمیں فارم 45 کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس پر دستخط بھی ہوں۔

عوام عام انتخابات میں جس حکومت کو منتخب کریں گے اس کیلئے دہشتگردی بڑا چیلنج ہوگی۔ہم نے اور الیکشن کمیشن نے 2018ءکے بھیانک تجربے سے بہت سبق سیکھاہے۔مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک عہدے کیلئے ن لیگ کا واضح اور متفقہ امیدوار ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کے بعد وزیراعظم پاکستان نواز شریف بنیں گے۔

ہماری کمپین ن لیگ اور شیر کی بنیاد پر ہوئی ہے، ہماری کوشش ہوگی کسی بھی وجہ سے پولنگ سٹیشن کے دروازے بند نہ ہوں۔انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ فارم 45 تصدیق شدہ گنتی کے اختتام پر ایشو کیا جائے۔اس بار توقع ہے پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند نہیں ہوں گے۔بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہیں، 2021ءمیں حکومت افغانستان میں چھپے دہشت گردوں کو عام معافی دے کر لائی تھی۔

دہشت گرد پاکستانی قوم کو نہ خوفزدہ کر سکتے ہیں اور نہ ان کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے معیشت کی بحالی کیلئے بہترین روڈ میپ تیار کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقیقی مسائل کا خاتمہ ہو۔نواز شریف کی قیادت میں ہم ملک سے مہنگائی کے خاتمے کیلئے کوششیں کرینگے اور عوام کی مشکلات کو کم کریں گے ۔نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ہم نے حکمت عملی تیار کی ہے ۔قائد ن لیگ کا ویژن ہے کہ ملک کا کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہواس کیلئے آئی ٹی کے شعبے میں نئی سوچ کے ساتھ دنیا کا مقابلہ کیا جائیگا ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں