مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی حکومتی ادوار میںمعاشی، اقتصادی اور اشیاء کی قیمتوں کے موازنے کا چارٹ جاری کردیا

نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہمیشہ مہنگائی اور کرپشن کم ہوئی ہے ،،نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہمیشہ مہنگائی اور کرپشن کم ہوئی ہے ،نوازشریف ، شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

پیر 16 مئی 2022 16:17

مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی حکومتی ادوار میںمعاشی، اقتصادی اور اشیاء کی قیمتوں کے موازنے کا چارٹ جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی حکومتی ادوار میںمعاشی، اقتصادی اور اشیاء کی قیمتوں کے موازنے کا چارٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ معاشی تباہی کا چہرہ صرف عمران خان ہیں ،عوام سب جانتے ہیں اپنے مجرم کو پہچانتے ہیں ،نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہمیشہ مہنگائی اور کرپشن کم ہوئی ہے ،نوازشریف ، شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کے معاشی جرائم کی سزا پاکستان کے عوام کو نہیں دینا چاہتے ،پٹرول کی قیمت بڑھانا آسان ہے لیکن ہم عوام کومزید تکلیف سے بچانا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام مزید غریب نہ ہوں، ان پر مزید بوجھ نہ پڑے، اس لئے پڑول کی قیمت نہیں بڑھا رہے ،عمران صاحب کو اپنے معاشی جرائم کا بوجھ اٹھانا اور جواب دینا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مہنگائی بڑھانا مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی روایت اور اس کے منشور کے خلاف ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف نے دہشت گردی ختم کی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، مہنگائی کم کی ،مہنگا آٹا، مہنگی گیس، مہنگی بجلی ، مہنگی دوائی کا حساب عمران صاحب کو دینا پڑے گا ۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ نوازشریف دور میں ڈالر 116 روپے تھا، عمران صاحب نے 189 روپے پر پہنچا دیا ،1947 سے 2018 تک تمام حکومتوں نے مل کر 71 سال میں 24 ہزار 953ارب قرض لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران صاحب نے ساڑھے تین سال میں 42 ہزار 745 ارب تک قومی قرض بڑھادیا ،نوازشریف نے قومی ترقی کی شرح 6.1 فیصد پر پہنچائی، عمران صاحب نے پہلے منفی میں پہنچایا اور اب 4 فیصد متوقع ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نوازشریف دور میں مہنگائی 3.9 فیصد تھی، عمران صاحب نے 13 فیصد پر پہنچادیا ،نوازشریف دور میں 20 کلو آٹا 700 کا تھا، عمران صاحب کے دور میں 1100 کا ہوگیا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف دور میں چینی 52 روپے تھی، عمران صاحب کے دور میں 120 روپے ہوگئی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف دور میں گھی 151 روپے کلو تھا، عمران صاحب کے دور میں 470 روپے کلو ہوگیا ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف دور میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے تھی، عمران صاحب کے دور میں 24 روپے ہوگیا ،نوازشریف دور میں گیس کی قیمت 600 تھی ، عمران صاحب کے دور میں 1400 ہوگئی ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف دور میں کھاد کی بوری 1380 روپے کی تھی، عمران ساحب کے دور میں 3 ہزار روپے تک فروخت ہوئی،مسلم لیگ (ن) دور میں مالی خسارہ 2 ہزار 260 ارب تھا، عمران صاحب نے 5 ہزار 600 ارب پر پہنچادیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) دور میں تجارتی خسارہ 30.9 ارب ڈالر تھا، عمران صاحب کے دور میں 43 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ،مسلم لیگ (ن) کے دور میں جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس 11.1 فیصدتھا یعنی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران صاحب دور میں جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس کم ہوکر 9.2 فیصد پر آگئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) دور میں بے روزگاروں کی تعداد کم ہوکر 35 لاکھ رہ گئی تھی ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کے دور میں 60 لاکھ مزید بے روزگار پیدا ہوئے اور کل تعداد 95 لاکھ ہوگئی ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ نوازشریف دور میں پاکستان میں کرپشن کم ہوئی، عالمی درجہ بندی میں پاکستان 117 نمبر پر آگیا ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، عالمی درجہ بندی میں 23 پوائنٹس پاکستان اوپر چلاگیا،عمران صاحب بتائیں پاکستان میں کرپشن کیوں بڑھی 117 سے پاکستان 140 نمبر پر کیوں گیا ۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں ملک میں صرف انتشار چاہتی ہے ،پاکستان جمہوری ملک ہے، اس میں قومی سیاسی عوامی جماعتیں ہیں، ان کی مشاورت سے انتخابات کا فیصلہ ہوگا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران صاحب اور ان کی جنتری پاکستان میں ایک شخص، ایک جماعت اور ایک سوچ کی حکمرانی چاہتے ہیں، یہ نہیں ہوگا ،ایک جماعت کی حکمرانی کا مطلب فسطائیت اور آمریت ہوتا ہے، یہ بیان اسی منفی غیرجمہوری سوچ کا اظہار ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں