پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پہچانے اور9مئی کے حملہ آوروں کو پاکستان کی ترقی قبول نہیں ،طلال چوہدری

منگل 16 اپریل 2024 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری کا پی ٹی آئی رہنما?ں کے جلسوں کے انعقاد کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے اور فساد تو کرنا ہی ہے کیونکہ پاکستان کی معاشی حالت جو بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے ،پی ٹی آئی نے جھوٹ کی دکان اس وقت کھولی جب پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے اور ہم خوشحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پہچانے اور9مئی کے حملہ آوروں کو پاکستان کی ترقی قبول نہیں ،جب سی پیک اور پاکستان کی ترقی کے تاریخی پراجیکٹس کے لئے چینی صدرنے تشریف لانا تھا، تب بھی پی ٹی آئی کا یہی رویہ تھا ۔فارن فنڈنگ سے چلنے والا گروہ پھر انتشار، فساد اور معاشی عدم استحکام کے لئے متحرک ہونے جلکی کوشش کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور ججوں کے خلاف ریفرنس بنانے والے آج پھر فساد پر اتر آئے ہیں کیونکہ سٹاک ایکسچینج 70 ہزار پوائنٹس سے اوپر جاچکی ہے ۔

پی ٹی آئی اور اس کے گھڑی چور بانی کو تکلیف ہے کہ اس کا پاکستان کی معاشی تباہی کا منصوبہ ناکام ہوگیا ۔بی آر ٹی پشاور کے کرپشن کے شاہکار منصوبے کا خسارہ 6 ارب روپے تک جاچکا ہے، اس کا جواب دینا چاہیے تھا جب آٹے اور روٹی کی قیمت کم ہورہی ہے، اس وقت مہنگائی کا رونا رونے آگئے ۔ان کا یوٹرن لیڈر کہتاتھا کہ ٹماٹر پیاز کی قیمتیں چیک کرنے نہیں آیا ۔

نوازشریف کے دور میں جو روٹی پانچ روپے کی فروخت ہوتی تھی، وہ 2018 کے بعد 25 روپے پر پہنچا دی گئی ۔نوازشریف کے دور میں آٹا 35 اور چینی 52 روپے تھی جو گھڑی چور کے دور میں 100 روپے ہوا اور چینی کی قیمت میں 83 فیصد اضافہ ہوا تھا اور70 سال کا ریکارڈ ٹوٹا تھا ۔سپریم کورٹ سے آئین شکن قرار پانے والے آج آئین کے تحفظ کے نام پر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں