اقوام متحدہ کا 50 سال بعد کشمیر پر اجلاس کامیابی ہے، گورنر سندھ

وہ تمام جماعتیں جن کے خلاف کیسز ہیں، ان کا حق ہے کہ وہ نیب کے خلاف جائیں اور جو مرضی چاہے کریں،عمران اسماعیل وفاق سے وزیرِ اعلی کو جو مدد چاہیے ہوگی اس کے لیے میں وزیر اعظم عمران خان سے بات کروں گا،جامشورو میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 اگست 2019 17:12

اقوام متحدہ کا 50 سال بعد کشمیر پر اجلاس کامیابی ہے، گورنر سندھ
جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ گھمبیر صورتِ حال اختیار کر گیا ہے، اقوام متحدہ نے 50 سال بعد کشمیر پر اجلاس کیا، یہ ایک کامیابی ہے۔وہ تمام جماعتیں جن کے خلاف کیسز ہیں، ان کا حق ہے کہ وہ نیب کے خلاف جائیں اور جو مرضی چاہے کریں۔جامشورو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی ملک اسد سکندر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وہ تمام جماعتیں جن کے خلاف کیسز ہیں، ان کا حق ہے کہ وہ نیب کے خلاف جائیں اور جو مرضی چاہے کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سے اکثر ملاقات ہوتی ہے، وفاق سے وزیرِ اعلی کو جو مدد چاہیے ہوگی اس کے لیے میں وزیر اعظم عمران خان سے بات کروں گا۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وزیرِ اعلی سندھ کی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہو، میں مراد علی شاہ کو دعوت دیتا ہوں کہ اب وزیرِ اعظم کراچی آئیں تو وہ ان سے ملاقات کریں۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گزارش کروں گا کہ وہ مہنگائی کے حوالے سے اقدامات کروائیں، عوام پریشان ہیں۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں