فلسطین اور کشمیر استعمار ی آباد کاری کی دو بڑی مثالیں ہیں، مقررین سیمینار
بھارتی حکومت نے 370 اور 35-A کی دفعات منسوخ کر کے مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کی استعماری پالیسی آگے بڑھائی
بدھ 15 مارچ 2023 14:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اس وقت بڑے پیمانے پر آبادیاتی تبدیلی لانے کی کوشش کر رہی ہے جیسا کہ اسرائیل نے فلسطین میں کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطین اور فلسطینی عوام کے دکھ درد پر روشنی ڈالی اور اسرائیل کے بننے کی وجوہات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ریاست کا مقصد ’’گریٹر اسرائیل ‘‘کا قیام ہے۔ڈاکٹر صابر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا واحد حل آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے حق خود ارادیت کا عملی نفاذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انصاف پر مبنی حل کی ضرورت ہے۔انسانی حقوق کی ماہر ڈاکٹر خالدہ غوث نے فلسطین اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹس کا ذکر کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین پر انفرادی اور اجتماعی طور پر متحرک ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر قراردادیں ہونے کے باوجود مسئلہ کشمیر کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا خاموش ہے اور ہندوستانی اور اسرائیلی حکومتوں کے مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان بین الاقوامی تنازعات میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جس پر عالمی برادری خاموش ہے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ انگریزوں نے فلسطین کی طرح1947 میں جان بوجھ کر مسئلہ کشمیر کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعدمقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کی وجہ سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔بریگیڈیئر نواز نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے نئی حلقہ بندیاں کی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور خواتین کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام ..
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
آئل گیس اور توانائی کی 18ویں نمائش POGEEمیں نئی عالمی ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا۔
این بی پی زراعت کی ترقی اور خواتین کو زرعی شعبے میں بااختیار بنانے کیلئے کوشاں
فیڈریشن کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر
اپیرل سورسنگ ٹیکس ورلڈ نمائش یکم جولائی سی3جولائی تک پیرس میں ہوگیٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ..
اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے
بینکنگ محتسب پاکستان نے 2023 ئ میں بینک صارفین کو 1 ارب26 کڑور روپے سے زائد رقم کا ریلیف فراہم کیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان