دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والے عمران خان پہلے اپنی بہن علیمہ خان کااحتساب کریں ، نواب علی وسان

عمران خان نے عوام کو چھ مہینے میں باتوں کے سوا کچھ نہیں دیا کیونکہ وہ اب اپنی ہی باتوں میں پھنس چکے ہیں ملک کی تقدیر صرف بلاول بھٹو ہی بدل سکتے ہیں

جمعرات 14 فروری 2019 21:42

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) خیرپور میڈیکل کالیج کے مسائل حل کرانے کی خوشی میں نواب علی وسان کے اعزاز میں خیرپور میڈیکل کالیج کے پروفیسرز، ڈاکٹرز، طلبا وطالبات کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب علی وسان نے کہا ہے کہ عمران خان سب سے بڑا کرپٹ سیاستدان ہے دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والے عمران خان پہلے اپنی بہن علیمہ خان کااحتساب کریں عمران خان نے الیکشن میں بڑی بڑی دعوائیں کی تھی کہ میں سرکاری جہاز استعمال نہیں کروں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا مگر اقتدار میں آنے کے بعد خیرات مانگنے قطر اور سعودی گئے اور اب آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں عمران خان نے عوام کو چھ مہینے میں باتوں کے سوا کچھ نہیں دیا کیونکہ وہ اب اپنی ہی باتوں میں پھنس چکے ہیں ملک کی تقدیر صرف بلاول بھٹو ہی بدل سکتے ہیں اور انشا اللہ تعالی عوامی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائیں گے انہوں نے کہا کہ خیرپور میڈیکل کالیج کا مسئلا بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی کوششوں سے حل ہو گیا ہے اور میڈیکل کالیج کے دیگر مسائل بھی کچھ دنوں میں حل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ خیرپور میڈیکل کالیج کے مسائل حل کرنے پر میں پارٹی چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے خیرپور میڈیکل کالیج کا مسئلا ترجیحی بنیادوں پر حل کیا اور پانچ سو سے زائد طلبہ و طالبات کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں ایک نوجواں لیڈر ملا جنہوں نے ہمیشہ سندھ کے حقوقوں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی بات کرتے ہیں اور ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایتیں دیتے ہیں خیرپور میڈیکل کالیج میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات اس ملک کے معمار ہیں اور مستقبل کے ڈاکٹرز ، خیرپور میڈیکل کالیج کا مسئلا حل ہونے کے بعد اس کا فائدہ نہ صرف خیرپور بلکہ دیگر اضلاع کو بھی پہنچے گا ریڈیو پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا اور شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا اس موقعی پر خیرپور میڈیکل کالیج کے پرنسپل پروفیسر اسد اللہ مہر، ڈاکٹر محمد حسین ابڑو، ڈاکٹر جعفر سومرو، ڈاکٹر شفقت شیخ، ڈاکٹر خوشی محمد سوہو، ڈاکٹر جاوید سموں، ڈاکٹر اعجاز سموں، ڈاکٹر ظفر جتوئی، ڈاکٹر اخترپھل، ڈاکٹر فرخ بہنبرو، ڈاکٹر آزاد لاشاری، ڈاکٹر کامران شاہانی، ڈاکٹر ہریش کمار، ڈاکٹر عبدالمالک سانگری، ڈاکٹر مختیار لاکھو، ڈاکٹر بشری شیخ، ڈی ایم لاشاری سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں