الیکشن کمیشن نے رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری پر پابندی عائد کر دی

لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کی انتخابی قوانین کو توڑنے کی کوشش، الیکشن کمیشن کی جانب سے وارننگ جاری، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 5 اپریل 2021 23:57

الیکشن کمیشن نے رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری پر پابندی عائد کر دی
خوشاب(اُردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 5اپریل 2021) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کی انتخابی قوانین کو توڑنے کی کوشش، الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماوں پر پابندی عائد کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کو انتخابی قوانین کو توڑنے کی کوشش پر وارننگ جاری کری دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کو دونوں رہنماوں کے خوشاب میں داخلے پرپابندی عائدکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایات پر عمل در آمد کی یقین دہانی کرائی۔الیکشن کمیشن کے مطابق خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رانا ثناءاللہ اوراویس لغاری کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ دونوں رہنما ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں خوشاب کا دورہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دونوں نے کل خوشاب کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے متعلقہ ڈی پی او کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔قبل ازیں اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے خاتمے تک جاری ہے گی۔ہم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔یکم جولائی 2019 کو میرے خلاف انتہائی گھٹیا حربہ اپنایا گیا۔انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے۔شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی عدالت سے انصاف ملے گا,انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے۔                                                       

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں