ٴْخوشاب،پیپلزپارٹی عہدیداران اور ورکرز کی بلاول بھٹو کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

اتوار 18 دسمبر 2022 18:21

۲ نورپورتھل /خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2022ء) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خوشاب میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور ورکرز نے پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ اظہار یکجہتی ریلی میں پی پی پی کے عہدیداران اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی پی پی قائدین کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے اقوام متحدہ میں جرات مندانہ کردار کو بہت سراہا۔ پی پی پی کے مقامی قائدین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے اور نے کبھی بھی اپنی شاندار روایات کو تبدیل نہیں کیا۔ ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔ پی پی پی خوشاب کی یہ ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں