اگر نوازشریف کا بیانیہ غلط ہے تو ٹھیک کیا ہی ،ہماری نفسیات سے کھیلنے کے لئے بیانیوںکا تماشہ کیا جاتا ہے‘ مریم نواز

تیس سال سے میاں برادران ان سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں‘ سرگودھا ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب، صدارت نواز شریف نے کی ہمارا بیانیہ بہت واضح ہے جس سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا،ہمارے علاوہ سب جماعتیں اقتدار میں حصہ چاہتی ہیں‘ شاہد خاقان عباسی اپیلی کیشن بنارہے ہیں جس کے ذریعے پارٹی کا میسج ہر ایک کو ملاکریگا،جماعت کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کرنا ہوگا‘ احسن اقبال، ایاز صادق ہمیں اپنی قیادت اور بیانیے پر کوئی کنفیوژن نہیں،ہمارا اتحاد کامیابی کا ضامن ہے‘ صدر پنجاب رانا ثنا اللہ کا تنظیمی اجلاس سے خطاب

بدھ 22 ستمبر 2021 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت سرگودھا ڈویژن کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میںشاہد خاقان عباسی ،مریم نواز ،احسن اقبال ،رانا ثنا اللہ،اویس لغاری ،ایاز صادق ،عطا تارڑ ،عظمی بخاری ،ذیشان رفیق،نزہت صادق،شاہنواز رانجھا،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدیداروں نے شرکت کی ۔

۔سردار اویس لغاری نے شرکاء کو پارٹی کے تنظیمی امور بارے بریفنگ دی ۔اجلاس کے دوران شرکا ء میں یونین کونسل کی سطح پرپارٹی فارم بھی تقسیم کئے گئے جس میں پانچ عہدیدار اور تیس کونسلر بنانے کا ہدف دیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 2018میں ہمارے لوگوں کے منہ پر تھپڑ مارے گئے،وفاداری تبدیل کرنے کا کہا گیا ،یہ آپ کی عزت نفس کی اور حق کی جنگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگر نوازشریف کا بیانیہ غلط ہے تو ٹھیک کیا ہی غلط کو ٹھیک کہو،پارٹیاں توڑو،میڈیا کی زبان بندی کرو،پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہ ہو،غیر متعلقہ لوگ اس کو چلائیںاسمبلی میں ووٹ ڈالنے کے لئے دبائو ڈالا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دشمن کے پراپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا چاہیے ۔ ڈسکہ الیکشن کے بعد ہم سرجھکا لیتے تو ہمیں اپنا حق نہ ملتا،الیکشن کمیشن اور عدالت کو ہمارا حق ہمیں دینا پڑا،وہ دن دور نہیں جب ان کے پاس امیدوار بھی نہیں ہوں گے ،ان کو حلقے میں پتھر پڑیں گے ، کیا یہ مہنگائی،بیروزگاری،چوریاں ڈاکوئوں پر ووٹ مانگیں گی ،معیشت کی تباہی اور پاکستان کی عزت ختم کرنے پر ووٹ مانگیں گے،کیا نوازشریف کے لئے کوئی اسلام آباد کے میئر کی بات کرسکتا تھا ۔

ا نہوں نے کہا کہ ہمیں بتایاگیا کہ نوازشریف اپنے قد سے بڑھ گیا ، کہاگیا اگر کوئی اپنے قد سے بڑھ جائے تو ہمیں کاٹنا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس نوازشریف اور شہبازشریف جیسے بہادر لیڈر موجود ہیں،انہوں نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیںاب یہ آپ کی طرف آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتے کیونکہ یہ کمزور ہوچکے ہیں،آپ کے لیڈر کا اتنا خوف ہے کہ میڈیا پر ان کی آواز بند ہے ،اگر حوصلہ ہے تو ان کی آواز کھولو، یہ آج بھی میاں صاحب کو جیل میں بند کرنا چاہتے ہیں تاکہ زبان بندی ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے جبر کے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی ہی,دھونس دھمکی اور طاقت کا استعمال ہے تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے، چن چن کر اوپر سے لیکر نیچے تک جماعت کو نشانہ بنایا گیا، اس جبر اور دھاندلی کے باوجود کنٹونمنٹ اور ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہوئی، پارٹی کے لوگ کنٹونمنٹ بورڈ میں پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں،اس الیکشن میں ہمارا مقابلہ ہم ہی سے تھا جس کی وجہ سے پارٹی کا نقصان ہو،اجماعت کانقصان سب کا نقصان ہے ،آپس کے اختلافات بلاکر جماعت کے لئے کام کریں،ہماری جماعت کو توڑنے،کمزور کرنے والے ناکام رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود ان کو شکست ہوئی ،یآزاد کشمیر کا الیکشن ہم ہارے پھر بھی پانچ لاکھ ووٹ ہمیں ہی ملے ،دھاندلی کرنے والے بھی حیران ہیں اتنا کچھ کرنے کے باوجود ان کو اتنے ووٹ کیسے پڑگئے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں دھاندلی کا نتیجہ آج عوام اور ملک بھگت رہے ہیں،اداروں کوچاہیے درمیان سے ہٹ جائیںجس کی کارکردگی اتنی بری ہو،حکومت گرجانے والی ہو تو لوگ تو بدزن ہوں گے ،ایک پیج کے چرچے کے باوجود ہر ادارہ ان کیخلاف بول رہا ہے ،ہر ادارہ ان کے خلاف سٹینڈ لے رہا ہے ،لوگوں کو یہ زبان کس نے دی ہے جو لوگ آج ڈر نہیں رہے بلکہ بات کررہے ہیں۔

سپریم جوڈیشنل کونسل میں کہا گیا لوگ کہہ رہے ہیں عدلیہ میں دبائو سے فیصلے ہوتے ہیں،لوگوں کو گھر سے اٹھالیا تھا لیکن اب اٹھانے والے بھی ڈرگئے ہیں،ان کو معلوم ہے اب لوگ ان کونہیں بخشیں گے ،یہ زبان ان کو نوازشریف نے دی ہے ،یہ باتیں میں نوازشریف کی بیٹی ہونے کے ناطے نہیں ان کی پیروکار ہونے کے ناطے کررہی ہوں،جب وقت بدلے گا تو آپ کا نام صرف موٹرویز اور بڑے بڑے منصوبوں کی وجہ سے یاد نہیں رکھا جائے گا،بلکہ اصول اور بیانیے کی وجہ سے یاد رہے گا ،آزمائشوں اور سازشوں کا مقابلہ کرکے پاکستان کی سمت بدل دینے کی وجہ سے یاد رہے گا ،نوازشریف نے قربانیاں دے کر اور آگ کا دریا پار کرکے مظلوم کو زبان اور ظالم کو لگام دی ،ہماری نفسیات سے کھیلنے کے لئے بیانیوں کا تماشہ شروع کرتے ہیں،تیس سال سے میاں برادران ان سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

شاہد خاقاب عباسی نے کہا کہ پارٹی سے مخلص کارکنوں کی ہمیشہ ضرورت پڑتی ہے ،ان لوگوں کو آگے لائیں جو پارٹی سے محبت کرتے ہیں،یہ پارٹی کی بہت بڑی طاقت ہیںاس سے آپ کے حلقے میں رابطہ بھی بڑھ جائے گااور پارٹی بھی مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہماری جماعت نے پرفارم کیا ،ہمارے پاس ایک نظریہ اور بیانیہ بھی ہے ،یہ ہماری کامیابی ہے کہ مخالفین کو ہر جگہ ہماری فکر ہے ،آج پورا ملک نوازشریف اور (ن)لیگ کی قیادت کو دیکھ رہا ہے ،ہمارے منصوبوں کو ختم کرنی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ،جتنے ترقیاتی کام نواز شریف اور شہباز شریف نے کرائے یہ دوبارہ پیدا بھی جائیں تو نہیں کراسکتے ،ہمارا بیانیہ بہت واضح ہے جس سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا،ہماری اصولوں کی سیاست ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،جہاں حکومت چھوڑی آج ملک اس سے نیچے زوال پذیر ہے ،صرف مہنگائی اس حکومت کھاجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علاوہ اصول کی بات اور کوئی جماعت نہیں کرے گی کیونکہ ہمارے علاوہ سب جماعتیں اقتدار میں حصہ چاہتی ہیں،دھاندلی نہ ہوتی تو ہماری سیٹیں 100سے زائد ہوتیں۔ انہوںنے کہا کہ آج بنگلہ دیش آئین پر عمل کرنے سے ہی ترقی کررہا ہے ،پارٹی کابیانیہ آگے پہنچائیں گے ،اس میں آپ کی اور پارٹی کی کامیابی ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم ایک اپیلی کیشن بنارہے ہیں جس کے ذریعے پارٹی کا میسج ہر ایک کو ملاکرے گا،کنٹونمنٹ کے الیکشن میں خوشی کا اظہار اس لیے کررہے ہیں یہاں سے ہمیں کبھی ووٹ نہیں ملے تھے ،ہر پولنگ اسٹیشن سے پانچ،پانچ لوگ شامل کیے جائیں،ان کی عمر 35سال سے کم ہو،ہر کالم میں ان کی عمر اور پتہ لازمی لکھیں،خواتین کا ڈیٹاشیئر کریں ان کو تنظیم میں شامل کریں،پارٹی سے مخلص اور قائد سے محبت کرنے والوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ہمیںاپنی جماعت کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کرنا ہوگا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے نوازشریف کو تین مرتبہ اپنا وزیراعظم منتخب کیا اور انہوںنے تینوں مرتبہ قوم کی خدمت ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈکٹیٹرشپ بھی رہی ،پیپلزپارٹی کے بھی تین دور شامل ہیںلیکن الحمد جو کارنامے مسلم لیگ(ن)نے سرانجام دئیے وہ کسی دور میں نہیں ہوئے،پاکستان کے سب بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور میں مکمل ہوئے ،یہی ہماری شاندار وراثت اور قومی خدمت کی گواہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 28مئی کو نوازشریف کی قیادت میں ملک ایٹمی قوت بنا،ملائیشیاء کو آج ترقیافتہ ملک سمجھا جاتا ہے ،90کی دہائی میں وہی ملائیشیاء پاکستان کی ترقی کی مثالیں دیتا تھا،آج کوئی پاکستان کو پوچھنے کی تیار نہیں اس کی وجہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی داستانیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت اور بیانیے پر کوئی کنفیوژن نہیں،ہمارا اتحاد کامیابی کا ضامن ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں