شہداء لسبیلہ کے شہیدوں کیخلاف سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے منظم گروپ نے بے بنیاد پروپیگنڈا مہم چلا کر پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کو خوش کیا ، سردار حفیظ لونی

بدھ 10 اگست 2022 22:39

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار حفیظ لونی نے کہا ہے کہ شہداء لسبیلہ کے شہیدوں کے خلاف سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے منظم گروپ نے بے بنیاد پروپیگنڈا مہم چلا کر پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کو خوش کیا ہم اپنے افواج کے خلاف کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں یہ سب کچھ ملک دشمن قوتوں کے ایماء پر کیا گیا جس کے خلاف ہمارے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ،عمران خان کی غلامانہ زہنیت سے قوم اگاہ ہے وہ ایک آزاد ملک میں دوسری مرتبہ کس سے آزادی حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پہلے کشمیر کی خود مختیار حیثیت بھارت کے ہاتھوں بیچ دیا اب پاکستان کی آزاد حیثیت سے کھیلنے سے باز آجائیں انہوں نے ملک کی معاشی تباہی کے ساتھ سیاسی بحرانوں میں بھی اضافہ کیا جب ملک میں ڈالر گرتا ہے اور ہمارا روپیا اوپر جاتا ہے وہ ملک میں احتجاج کی کال دے دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں پی ٹی ائی کے خلاف ایف ائی اے نے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں جلد سابق اسپیکر اسد قیصر سابق گورنر عمران اسماٰعیل سمیت دیگر رہنما قانون کی گرفت میں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے سوا کرتا ہوں کہ آپ نے سی پیک کس کے اشارے پر رول بیک کیا اور چین کو ناراض کیا اسکا جواب اس کو ہر صورت دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت انکے پارٹی کا ٹولہ چوری میں ملوث ہیں چوری خود کرتے ہیں اور الزام پی ڈی ایم کے رہنماوں کو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی بقاء کو اپنے اقتدار سے نہ جوڑیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں اب عمران خان کا بچنا مشکل ہے انکے نااہلی کیلئے حکومت ہر قانونی طریقہ استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں اسرائیل بھارت اور دیگر یورپی ممالک سے فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے جبکہ عمران خان کے گھر کا نو سال تک گھر کا کرایہ امریکہ دیتا رہا ہمیں اب وہ کس منہ سے آزادی کا درس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی کمپنی میں اپنے بیٹے سے صرف تنخواہ نہیں لی جس پر وہ عمر بھر کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں تو عمران خان اور پارٹی پر ایک خود مختیار الیکشن کمیشن نے باقااعدہ ااٹھ سال تک کیس چلا کر سب کچھ ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ائین کے دفعات 62 63 کے زد میں عمران خان آگیا ہے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں