ملکی حالات دیکھ کر دکھی اور رنجیدہ ہوں ، عوام کیلئے جیلیں ، صعوبتیں اور تکلیفیں برداشت کیں ،نواز شریف

ّ وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آیا ہوں ، ان لوگوں نے مجھے آپ سے دور کردیاتھا مگر آج پھر آپ کے پاس ہوں ،ہزارہ کے عوام سے دس سال بعد ملاقات ہورہی ہے ، آج مانسہرہ کا جذبہ دیکھ کر کسی کو بولنے کی جرات نہیں ہوگی ٴْ پانچ جج ملک کے منتخب وزیراعظم کو نہ نکالتے تو اس خوبصورت شہر کا اپنا ایئرپورٹ ہوتا ،خوبصورت ترین میٹرو بس ہوتی ، اسلام باد سے یہاں تک اور یہاں سے مظفر آباد تک ایک خوبصورت ٹرین ہوتی مگر سازشیوں نے ایسا نہ ہونے دیا Eمیں نے اپنا مقدمہ اللہ کے سپرد کیا اور سرخرو ہو ا ، اب ترقی کا سفر پھر شروع کرینگے جہاں سے شروع کیا تھا ،مانسہرہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 22 جنوری 2024 20:45

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے عوام کیلئے جیلیں ، صعوبتیں اور تکلیفیں برداشت کیں ، آج وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آیا ہوں ،ان لوگوں نے مجھے آپ سے دور کردیاتھا مگر آج پھر آپ کے پاس ہوں ،ہزارہ کے عوام سے دس سال بعد ملاقات ہورہی ہے ، آج مانسہرہ کا جذبہ دیکھ کر کسی کو بولنے کی جرات نہیں ہوگی ،کے پی میں جن کی حکومت دس سال رہی انہوں نے عوام کیلئے کیا کیا یہ دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے ، ملک کے حالات دیکھ کر بہت دکھی اور رنجیدہ ہوں ،جب ہزارہ موٹروے مکمل ہوئی تو میں جیل میں تھا ،اگر پانچ جج ملک کے منتخب وزیراعظم کو نہ نکالتے تو اس خوبصورت شہر کا اپنا ایئرپورٹ ہوتا ،خوبصورت ترین میٹرو بس ہوتی ، اسلام باد سے یہاں تک اور یہاں سے مظفر آباد تک ایک خوبصورت ٹرین ہوتی مگر سازشیوں نے ایسا نہ ہونے دیا اور مجھے جھوٹے مقدمات میں سزا دے کر آپ سے بہت دور کردیا، میں نے اپنا مقدمہ اللہ کے سپرد کیا اور میں سرخرو ہو ا ہوں، اب ترقی کا سفر پھر شروع کرینگے جہاں سے شروع کیا تھا ۔

(جاری ہے)

مانسہرہ میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے جلسہ عام سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ میں 2013 کے بعد آج مانسہرہ میں آیا ہوں، یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔انہوں نے جلسے کے شرکا سے دریافت کیا کہ کیا آپ میرے بغیر اداس تھی میں تو آپ سے زیادہ اداس تھا، ان لوگوں نے مجھے آپ سے دور کردیا تھا، مجھے آپ لوگوں کو دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کا جوش دیکھ کر اب کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہوگی، میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں, ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہورہی ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نے کیا کام کیا کیا انہوں نے خیبرپختونخوا کو نیا پاکستان بنایا جو کہتے ہیں کہ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں کیا بنایا وہ موٹروے جاکر دیکھ لیںہمیں خیبر پختونخوا کو بہترین صوبہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہییقائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اگر مجھے نہ نکالاجاتا تو آج مانسہرہ میں ایئرپورٹ اور میٹروبس ہوتی، میری حکومت ہوتی تو مانسہرہ میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا، ہم نے موٹر وے بنائی اور جب وہ تیار ہوئیں تو میں جیل میں تھا، میرا تو کراچی تک موٹروے بنانے کا منصوبہ تھا مگر وہ سکھر میں ہی رک گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ، ان ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے۔نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہم اور آپ مل کر خیبر پختون خوا میں حکومت بناتیہیں، میں نے کہا کہ ان کے پاس عددی اکثریت ہم سے زیادہ ہے لہذا حق ان کا ہے اس پر میں جواب دیا کہ عدد کے اعتبار سے پی ٹی آئی کی چند نشستیں ہم سے زیادہ ہیں اس لیے حکومت انہیں ہی بنانی چاہیے اور انہیں صوبے میں حکومت ملی مگر انہوں ںے اس صوبے کا برا حال کردیا۔

نواز شریف نے مانسہرہ والوں سے سوال کیا کہ جس کی یہاں دس سال حکومت رہی اس نے یہاں کیا کام کیا کے پی کے والوں آپ لوگ بھی اس جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئی ووٹ تو آپ نے دیا تھا اور حکومت اس کی یہاں پر تھی، میں وزیراعظم تھا لیکن یہاں وزیراعلیٰ کوئی اور تھا، کیا کے پی میں کوئی تبدیلی آئی سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو بگاڑنے والے اسے بگاڑ کر چلے گئے اور اسے بگاڑنے والوں کو ووٹ کے پی والوں نے ہی دیا تھا اب سے دوبارہ درست کرنا جان جوکھوں کا کام ہے، آپ مجھے ووٹ دیں یا نہ دیں یہ بتائیں کیا کے پی میں کوئی تبدیلی آئی کیا نیا پاکستان بنا ن لیگ کے قائد نے کہا کہ ہماری حکومت کی مدت پوری ہونے دی جاتی تو اگلی حکومت بھی ہماری ہی ہوتی، مانسہرہ کو اس صوبے کا سب سے بہترین شہر بننا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پانچ ججز مجھے نہ نکلاتے تو یہاں ایئرپورٹ ہوتا، پچھلی حکومت نے سکھر سے آگے موٹر وے نہیں بنایا، باعزت ٹرانسپورٹ عوام کا ویسے ہی حق ہے ہم یہاں کالج، میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے، مانسہرہ کی واٹر سپلائی کے لیے شوگران سے پانی لے کر آئیں گے، گیس، سبزی، پیٹرول سستا فراہم کریں گے، روزگار ملے گا،نواز شریف نے اعلان کیا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو مانسہرہ میں ایک خوبصورت ایئرپورٹ بنائیں گے، کراچی تا مانسہرہ ٹرین چلائیں گے جو مظفر آباد جائے گی، مانسہرہ والا موٹر وے آگے بالا کوٹ ، کاغان، ناران، چلاس اور بابوسر تک لے جائیں گے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں