وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میران شاہ پہنچ گئے

آپریشنز، سماجی اور اقتصادی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 نومبر 2018 13:43

وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میران شاہ پہنچ گئے
میران شاہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 نومبر۔2018ء) وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ پہنچ گئے ہیں. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے ٹوئٹ کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران سیکورٹی صورتحال، استحکام کے لیے جاری آپریشنز، سماجی اور اقتصادی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی.

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم, غلام خان ٹرمنل کے دورے اور سرحد پر باڑ لگانے کے معائنے کے ساتھ ساتھ میران شاہ کے قبائلی عمائدین سے بھی خطاب کریں گے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا بطور وزیر اعظم شمالی وزیرستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اس دورے کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں.

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرانشاہ پہنچ گئے، گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، وزیردفاع پرویز خٹک اور خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں. وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے کی سیکورٹی صورت حال، آپریشن، سماجی اور اقتصادی منصوبوں، ٹی ڈی پیز بحالی کے امور پربریفنگ دی جا رہی ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان غلام خان ٹرمینل اوربارڈرفینسنگ کا بھی دورہ کریں گے، وزیراعظم علاقہ عمائدین کے جرگے سے بھی خطاب کریں گے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قبائلی اضلاع میں 2 یونیورسٹیز،ہسپتال اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے. یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی تھی جس میں فاٹا انضمام، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی عوام کو درپیش مسائل پربات چیت کی گئی تھی.

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی عوام نے بے شمار مشکلات برداشت کیں، قبائلی علاقوں کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی کو قبائلی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے.

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں