خیبرپختونخوا ،ولیج و نیبرہڈ کونسلوں میں مختلف کیٹیگریز کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 27اگست 2023کو ہونگے

بدھ 12 جولائی 2023 23:25

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2023ء) خیبرپختونخوا میں ولیج و نیبرہڈ کونسلوں میں مختلف کیٹیگریز کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 27اگست 2023کو ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ولیج و نیبرہڈ کونسلوں میں مختلف کیٹیگریز کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 27اگست 2023کو ہونگے،ضلع مہمند کی آٹھ خالی نشستوں پر بھی الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا،ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 14جولائی 2023کو پبلک نوٹس جاری کریں گے جبکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 17جولائی سے 19جولائی 2023تک جمع کراسکتے ہیں، 20جولائی 2023ء کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی،کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 21جولائی سے 24جولائی 2023کو ہوگی۔

(جاری ہے)

کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25جولائی سے 26جولائی 2023تک داخل کی جاسکیں گی ان اپیلوں پر فیصلہ یکم اگست 2023تک کیا جائیگا۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2اگست 2023کو جاری کی جائیگی اور امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی 3اگست 2023تک واپس لے سکیں گے جبکہ 4اگست 2023کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی ترقیوں اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے،ضلع مہمند کے الیکشن کمشنر عمر خان کے مطابق مہمند میں آٹھ خالی نشستوں پربھی الیکشن ہونگے جس میں چار نشستیں خواتین کونسلر ، تین یوتھ کونسلر اور ایک کسان کونسلر کے خالی نشستوں پر 27اگست کو ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے ۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران وزیراعظم، سپیکر/ڈپٹی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت عوامی نمائندوں کے ان کونسلوں میں جانے ،ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر پابندی ہوگی۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں