آزاد کشمیر میں (کل)استحکام پاکستان ریلیاں نکالی جائیں گی،انتظامات مکمل

بدھ 22 مئی 2024 16:06

مظفرآباد/ میرپور/ کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ممبر قانون ساز اسمبلی چودھری محمد یاسین کی ھدایت اور سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق (کل) بروز جمعرات بوقت گیارہ بجے دن پورے آزاد کشمیر میں استحکام پاکستان ریلیاں نکالی جائیں آزاد کشمیر کے تمام ضلعی تحصیل سٹی مقامات پر ریاست پاکستان کے ساتھ اظہار عقیدت نظریاتی اسلامی رشتوں کے استحکام کیلئے جلسے جلوس ریلیاں نکالنے کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے،ضلع کوٹلی میں ایک عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی کی قیادت پارٹی کے سربراہ ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین ،وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی ،وزیر ایس ڈی ایم اے چوہدری عامر یاسین جبکہ لائن آف کنٹرول وادء لیپہ میں،، اے وطن تو سلامت رہے تا قیامت رہے،، ریلی کی قیادت پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر کریں گے اسی طرح ضلع حویلی میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وزیر بلدیات فیصل ممتاز راٹھور باغ میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیائ القمر ،دارلحکومت مظفرآباد میں وزرائ سردار جاوید ایوب خان، سید بازل علی نقوی وادء نیلم میں وزیر قانون میاں عبد الوحید۔

(جاری ہے)

میرپور وزیر منگلا امور چوہدری قاسم ،،سندھوتی میں مشیر وزیر اعظم محترمہ نبلیہ ایوب پونچھ ڈویڑن میں سابق صدر وزیراعظم سردار حاجی محمد یعقوب خان،بھمبر میں سابق قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف کے علاوہ ٹکٹ ہولڈرز، پارٹی، پی ،ایس، ایف ،پیپلز یوتھ، اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں کریں گے استحکام پاکستان ریلیوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے لغو بے سروپا ذہنی اختراع پر مبنی خلاف حقائق اور پاکستان دشمنی میں کی گئی ہرزہ سرائی کا ملی یکجہتی سے جواب دیا جائے گا اور پاکستان آزاد کشمیر کے قومی جھنڈے لہرا کر مملکت خدادا پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی قومی مفادات ریاستی تشخص کا عزم کیا جائے گا دریں اثنائ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا مظبوط قلعہ اور دو قومی نظرئیے کا محافظ انسانیت کا احترام کرنے والا جمہوری ملک ہے جس کا بھارت سمیت کسی بھی جارحیت پسند قابض طالع آزما بنیاد پرست متعصبانہ مائنڈ سیٹ رکھنے والے ملک سے کیا ہی نہیں جا سکتا افواج پاکستان نے آپریشن راہ نجات آپریشن ضرب عضب آپریشن ردالفساد میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نیست ونابود کرنے نان سٹیٹ ایکٹرز کی یلغار روکنے کیلئے ان گنت جانوں کے نذرانے پیش کئے اور قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نہتے عوام نے زندگیاں نچھاور کیں شوکت جاوید میر نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت نہ دیکر اپنی سلامتی کا تصور بھی نہ کرے تحریک آزادی کشمیر خود رو پودوں کی طرح اگنے والی ایک جمہوری جدوجھد ہے جو نہ علیحدگی نہ اسلامی نہ زمینی تنازعہ ہے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دنیا بھر کے حل طلب پرانے مسائل میں مسلئہ کشمیر بھی یک از ہے پاکستان اور افواج پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے تین جنگیں لڑی ہیں بھارتی انتخابات جب بھی اکثریت حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تو پاکستان اور کشمیر کا چورن بھارتی بنیاد پرست قیادت اور انکے میڈیا کی ڈھال بن جاتا ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں نے اعتماد سازی سے قوم کے دل جیت لئے ہیں لیپہ ویلی سمیت لائن آف کنٹرول کے تیرہ حلقوں میں عوام کی بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور انفراسٹرکچر صحت تعلیم نوجوانوں کی ذہنی استعداد کار بڑھانے کے عملی اقدامات پر پاک فوج اور اسکی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شوکت جاوید میر صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے کشمیری عوام کو پیداواری لاگت پر بجلی اور سستے انراخ پر آٹے کی فراہمی کیلئے دئیے گئے تیئس ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکج پر ریاست پاکستان سیاسی عسکری قیادت عوام الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کا اہل کشمیر کی جانب سے شکریہ ادا کیا انھوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کی کشمیریوں کے ساتھ عقیدت کا تسلسل صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں تا حیات قائم رہے گا پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوھدری ریاض سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور کی قیادت میں قوم اور عوام کو یکجا رکھنے میں پیپلزپارٹی پارٹی اپنا روش خیال ترقی پسند سیاسی کردار ہر فورم پر نبھاتی رہے گی

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں