ن لیگ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے شرط رکھ دی

عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں: احسن اقبال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 12 اکتوبر 2019 13:29

ن لیگ نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے شرط رکھ دی
نارووال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اکتوبر 2019ء) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے۔

گلگت سے گوادر ارو نارووال سے کراچی تک ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات پر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔مذاکرات صرف عمران خان کا سعتفیٰ یا نئے انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت پوری اپوزیشن کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

تمام جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں۔

احسن اقبال نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے حکومت خود ہی اگلے سال انتخابات کا اعلان کرے۔وکلاکنونشن سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ کہاکہ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو اب قومی نعرہ بن چکا ہے۔ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر اسیران کا قصور آئینی بالادستی کی بات کرنا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کو شکست دی۔

مردہ معیشت میں جان ڈالی، پاک چین دوستی کے مظہر سی پیک کو زندہ حقیقت بنا کر دکھایا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کو دھاندلی سے ہرا کر اناڑی قوم پر مسلط کردیا گیا۔ ملک کو اقتصادی پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت تھی جسے تہس نہس کر دیا گیا۔ عمران نیازی نے ایک سال میں ہنستا بستا پاکستان اجاڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے بحران کا واحد حل فوری نئے عام انتخابات ہیں۔ عمران نیازی کی حکومت ایک سال مزید رہ گئی تو معیشت ناقابل اصلاح ہو جائے گی۔ احسن اقبال نے کہاکہ ملک کو یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے جبکہ عمران نیازی حسد، انتقام، نفرت اور تکبر کا بیوپاری ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں