جو قافلے میں رہیگا عزت پائے گا، نہیں تو چوہدری نثار بن جائے گا ،ْوزیر داخلہ احسن اقبال

این آر او ہمیں نہیں ،ْ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ملا ہے ،ْفواد چوہدری اور شیخ رشید ہر دور کے لاؤڈ اسپیکر ہیں، سابق وزیر

اتوار 30 دسمبر 2018 21:40

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ جو قافلے میں رہیگا عزت پائے گا، نہیں تو چوہدری نثار بن جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے وہ اب بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور اپوزیشن کو ڈرا رہے ہیں، اگر پورے پاکستان کو بھی جیل بھیج دیاجائے تب بھی حکومت نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ این آر او ہمیں نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ملا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید ہر دور کے لاؤڈ اسپیکر ہیں، کیا یہ ریاست مدینہ ہی جس میں حکمرانوں کے دوستوں کو نوازا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مشرف کا جبر بھی مسلم لیگ کو نہیں توڑ سکا، نواز شریف نے مسلم لیگ میں نئی روح پھونکی ہے، اگر الیکشن درست ہوتا تو ن لیگ کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا۔

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قافلے میں رہیگا وہ عزت پائے گا، نہیں تو چوہدری نثار بن جائے گا۔انہوںنے کہا کہ 2013 میں دہشت گردی عروج پر تھی لیکن ن لیگ نے دہشت گردی کو ختم کیا، مشرف نے دہشت گردی کی جنگ ڈالروں سے لڑی تاہم ن لیگ نے جنگ اپنے پیسے سے لڑی اس لئے ملک سے دہشت گردی ختم ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کا مشورہ مانا جاتا تو آج ملک میں مسلم لیگ کی حکومت ہوتی

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں