مجھے سیاست سے نا اہل کر کے ثاقب نثار نے زیادتی کی، دانیال عزیز

نواز شریف کو بلیک لا ڈکشنری کا سہارہ لے کر تنخواہ نہ وصول کرنے پر نا اہل کیا گیا،سابق وفاقی وزیرانورعزیز چوہدری کی برسی پرخطاب

جمعہ 24 نومبر 2023 18:14

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے سابق وفاقی وزیر انور عزیز چوہدری کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے سیاست سے نا اہل کر کے ثاقب نثار نے زیادتی کی ،میرے خلاف 3چارجز میں عدالت میں کچھ ثابت نہیں ہوا پھر بھی نا اہل کر دیا۔انہوںنے کہاکہ ثاقب نثار کے کہنے پر پیش ہونے والے گواہ جرح کے دوران بیٹھ گئے تھے ،میں الیکشن مہم کے دوران عوام کو بتائوں گا کیوں میرے ساتھ زیادتی کی گئی 2018،میں ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا تھا ،ہم نے پھر بھی مقابلہ کیا ۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو بلیک لا ڈکشنری کا سہارہ لے کر تنخواہ نہ وصول کرنے پر نا اہل کیا گیا،نواز شریف کو پارٹی کی سربراہی اور سیاست سے تاحیات نا اہل کیا،بلیک لا ڈکشنری کے آخری 10ایڈیشنز میں رسیو ایبل کا لفظ ہی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ1891والے پہلے ایڈیشن سے یہ لفظ اٹھا کر نواز شریف کو نا اہل کیا گیا،نواز شریف کی نا اہلی پاکستان کے ساتھ مذاق تھا۔

انہوںنے کہاکہ جب ہم نے نواز شریف کی نا اہلی پر ریسرچ کی تو رسیو ایبل ڈیفینیشن وکیلوں کی ایک مزاحیہ ویب سائٹ پر ملی ،ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تو جج صاحب نے کہا بلیک لا ڈکشنری میں نہیں بھی ہے تو ہم نے نواز شریف کو نا اہل کر دیا ہے ۔سابق وزیرنے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کو کیا پتہ کہ لیول پلینگ فیلڈ ہوتی کیا ہے ،مہنگائی ہوتی نہیں کی جاتی ہے، اس سے کوئی نہ کوئی مستفید ہوتا ہے مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہم سے جو ہوا کریں گے۔

اس موقع پرمرحوم انور عزیز چوہدری کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔ مرحوم کی قومی اور سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ برسی کی تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلا تاجروں سمیت مسلم لیگی کارکنوں اور مرحوم کے بزرگ ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں