qپنڈی گھیب، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہی: شاہ محمود قریشی

جمعرات 12 مئی 2022 22:30

7پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2022ء) سابق وفاقی وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اٹک غازیوں، محافظوں، شہیدوں کا شہرہے، اٹک والوں نے کمال کردیا۔ پچیس لوٹے فارغ ہوگئے تو کیا حمزہ اعتماد کا ووٹ لے سکے گا ملک کوبحران سے نکالنے کا ایک ہی راستہ فوری الیکشن ہے، حکومت چوں، چوں کا مربہ ہے، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، ایک ماہ میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، بجلی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، آج پنجاب کی نہروں میں پانی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا ایم کیوایم کے لوگ لندن یاترا جاتے تھے، آج پاکستان کے گھس بیٹھیئے لندن میں بیٹھے ہیں، لندن میں کہتے ہیں خان چلا گیا اورہمیں پھنسا دیا ہے، گیارہ جماعتوں پرعمران خان اکیلا بھاری ہے، پنجاب آئینی طورپرکرائسزکا شکارہیں، جس کوشہبازشریف نامزد اس کوصدرتسلیم نہیں کرتا، جس کوکہتے ہیں حلف لو وہ حلف سے انکاری ہے، ڈیڑھ ماہ ہوگیا کہیں پنجاب کابینہ دکھائی دے رہی ہے، کابینہ تنہا وزیراعلیٰ نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کواحساس نہیں بھارت کے ساتھ تجارت کی باتیں کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہے، کیا ان حالات میں بھارت کے ساتھ تجارت ہونی چاہیے یا نہیں، ہم سب نے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، عمران خان 20 مئی کوملتان میں اہم پیغام دیں گے، عمران خان کی اسلام آباد کی کال آئے تو چلو گے، اگرکینٹینرکھڑے کیے گئے تورکاوٹیں ہٹا کرنکلنا ہے، یہ بھونچال پھٹنے کو تیارہے، شہبازشریف تیارہوجاؤعمران خان آرہا ہی

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں