،بلوچستان کے شہریوں کے دکانوں، گھروں میں تنگ و ہراساں کیاجارہاہے جس سے نفرتوں میں اضافہ ھوگا،سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی

اتوار 10 دسمبر 2023 23:40

) کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کراچی میں پشتون تاجروں کے ھوٹلوں اور دکانوں پرسندھ قوم پرست عناصرکے حملے اور سامان کے توڑپھوڑونقصان پہنچانے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ھوئے انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی سندھ کے مختلف شہروں پنوعاقل کندکوٹ شکارپورٹھل خانپور سمیت دیگرشہروں میں بلوچستان وخبیرکے پشتون کاروباری تاجروں کوسندھ کراچی پولیس کی جانب سے مہاجرین کے انخلا کی آڑمیںتنگ کرنا،تھانوں میں بیجا رکھنے اور کراچی میں تاجروں کے مرکزپرحملہ لمحہ فکریہ اورلسانیت کوہوادینے کے مترادف ہے روزانہ سندھ میں کاروبارکرنے والے بلوچستان کے شہریوں کے دکانوں، گھروں میں تنگ و ہراساں کیاجارہاہے جس سے نفرتوں میں اضافہ ھوگاانھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی سٹاپ، وفاقی وزیرداخلہ، وزیراعلی سندھ اوردیگراعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں بلوچستان وخبیرپختونخواہ کے تاجروں کوتحفظ دے اور مہاجرین کی آڑمیں تاجروں اور کاروباری حضرات کی تذلیل شناختی کارڈ ہونے کے باوجودبارباررشوت کیلئے مجبورکرنے پرتھانوں میں بلانے کانوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام نظریاتی لسانیت صوبائیت قومیت وقومی تعصبات ونفرتوں کے سیاست کی قائل نھیں لیکن کسی بھی صوبے میں دوسرے صوبے کے کاروباری وتاجربرادری کوھراساں کرنے یاتذلیل کے اجازت نھیں دینگے کراچی وسندھ پولیس نے افغان مہاجرین کے انخلا کے نام بازاروںمیں مقیم پاکستانی پشتون شہریوں کاجینادوبھرکردیاتھا اوربعض علاقوں میں چادرچاردیواری کے تحفظ کوپامال بھی کیاہے جوناقابل برداشت وقابل مذمت ہے ایسی نفرت انگیزکاروائیوں کا وزیراعلی، آئی جی پولیس ورینجرز سندھ گذشتہ روزکراچی میں تاجروں کے ھوٹلوں ومراکزپرحملوں میں ملوث عناصرکوگرفتارکریں اورسندھ بھرمیں پشتون تاجروں کی تحفظ اورانکے کاروباری مراکزواملاک کی حفاظت کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں