ممبر قانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی ‘اپنے ساتھی اور ڈرائیو ر سمیت حادثے میں جاں بحق

صغیر چغتائی جمعہ کی صبح راولپنڈی سے براستہ آ زاد پتن روڑ گوئیںنالہ کی طرف آرہے تھے ‘سامنے سے آنیوالی کار سے ٹکرانے کے بعد گاڑی دریا میں جا گری

جمعہ 11 جون 2021 15:08

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) چل دئیے چمن سے حسرت بہار لے کر ۔۔۔۔۔ ممبر قانون ساز اسمبلی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہو لڈر حلقہ5پونچھ پاچھیوٹ صغیرچغتائی اپنے ڈرائیور اور قریبی ساتھی احتشام سعید سمیت گاڑی کی ٹکر لگنے کے باعث دریا جہلم میں ڈوب کر جاں بحق پاکستان آرمی کے سپیشل دستے غوطہ خوروں اور ہیلی کاپٹر ز اور مقامی آبادی کے تعاون سے ڈوبنے والوں کی بازیابی کے لیے کوشاں تفصیلات کے مطابق صغیر چغتائی جمعہ کی صبح سویرے راولپنڈی سے براستہ آ زاد پتن روڑ گوئیںنالہ کی طرف آرہے تھے جہاں لوگوں نے گزشتہ روز تھوراڑ میں ایک معصوم بچے بلال اکبر کو اوباش نوجوان علی سکندر نے فائرنگ کر کہ بلا وجہ قتل کر دیا تھا اس کی گرفتاری کے خلاف دھرنہ تھا صغیر چغتائی اپنے حلقہ انتخاب کے ان مظاہرین سے اظہاریکجہتی کرنے اور ان کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے آرہے تھے کہ آ زا د پتن کے قریب اُن کی ویگو گا ڑی سامنے سے آنے والی ایک کلٹس کار سے ٹکرا گئی عینی شاہدین کے مطابق دونوں گا ڑیاں دریا میں جا گریں اس حا دثے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی فوری طور پر ایک شخص کی لاش جھا ڑیوں سے ملی جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ سامنے سے آ نے والی گا ڑی کلٹس گا ڑی پر سوار تھا صغیر چغتائی اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے دوسری گا ڑی پر سوار صغیر چغتائی کا فوٹو گرافر اور سٹاف اہلکار کی گاڑی حا دثہ میں محفوظ رہی صغیر چغتائی کا تعلق یو نین کو نسل بنگوئیں میں قیام پذیر ملدیال قبیلہ کی شاخ ہو تیل سے تھا اُن کی والدہ اور اہلیہ کا تعلق سدھن قبیلہ سے ہے صغیر چغتائی نے اپنی سیا ست کا آغاز پیپلز پا رٹی سے کیا بعد ازاں خالد ابراہیم کے ساتھ جموں کشمیر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے بعدازاں مسلم کا نفرنس میں چلے گے پہلے ممبر کشمیر کو نسل اور بعد ازاں آ بائی حلقہ سے جے کے پی پی کے ہی امیدوار کو شکست دے کر ممبر اسمبلی بنے گزشتہ سال مسلم کانفرنس کے کنونشن میں انہیں چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا تھا گزشتہ عشرے مسلم کا نفرنس نے اس حلقے سے صغیر چغتائی کو آ مدہ انتخاب کے لیے ٹکٹ جا ری کیا لیکن اپنے پھتیجے تنویر الیاس چغتائی کے دبائو پر باعث مجبوری پی ٹی آ ئی میں شامل ہو ئے اور پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ جاری کیا اب وہ پی ٹی آ ئی کے ٹکٹ پر الیکشن کی مہم کا آغاز کر چکے تھے صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان وزیراعظم فاروق حیدر سابق صدر یعقوب خان ممبر اسمبلی حسن ابراہیم سابق سپیکر سیاب خالد جے کے ایل ایف کے چئیر مین صغیر خان صدارتی مشیراعجاز یوسف طاہر انور خان نئیر ایوب ڈاکٹر محمد صغیر خان نے صغیر چغتائی کی حادثاتی موت کو قومی خلا قرار دیااور ان کی خدمات دیانتداری غریب دوستی کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں