غازی ملت سردارابراہیم خان تا ریخ سازشخصیت تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 27 ستمبر 2023 16:10

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے آزاد کشمیر کے بانی صدر اور غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے مزارپر حاضری دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبنددستے نے سلامی دی۔ اس موقع پرسینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر حکومت میر اکبر خان، ممبر قانون ساز اسمبلی حسن براہیم خان، ڈی آئی جی پونچھ ریجن شہریار سکندر، کمشنر پونچھ ڈویژن سردار سہیل اعظم، ڈپٹی کمشنر پونچھ ڈویژن ممتاز کاظمی بھی موجود تھے۔

وزیرا عظم آزاد کشمیر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ غازی ملت تا ریخ سازشخصیت تھے ۔انہوں نے اوران کے ساتھیوں نے انتہا ئی مشکل حالات میں بہت محنت اور جدوجہد کی۔

(جاری ہے)

نظریے اور عقید ے کی طاقت کو قا ئم رکھنا مشکل کام ہے جو انہوں نے قائم رکھا اس کرداراور نظریے کو لے کرچلیں گے تومنزل پر پہنچیں گے اس خطہ کو ہمارے اسلاف نے بہت مشکل سے حاصل کیا ہم نے اسے سنبھال کررکھنا ہے ہم اس خطے کو شہیدوں اور غازیو ں کی دھرتی تسلیم کرتے ہیں اس سے ہم پر ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔

پونچھ میں آ ئی کیولیول، شرح خواندگی عوامی سہولیات بہت بہتر ہیں۔سردار خالد ابراہیم سیاست میں کردار کی طاقت کو بطور مشعل چھوڑ گئے آج کے دور میں اس مقام تک پہنچنابہت مشکل ہے اس علاقے کے جو ادارے فنڈزنہ ہونے کی وجہ سے ختم ہو چکے تھے وہ بحال ہو چکے ہیں جس کو عوام اپنا نمائندہ چنے وہی انکا نمائندہ ہے جس کا حکو مت ا حترام کرتی ہے۔ پونچھ کے دو ایشوزآٹے کی قلت اور بجلی کے بلات ہیں دونوں معاملات حل کر دئیے ہیں۔

ہم واحد حکومت ہیں جس نے بجلی کے بلات میں اضافہ واپس لے لیا ہم نے سارا اضافہ اورٹیکسز واپس لے لیے ہیں۔بجلی چوری کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گی. وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو چھوڑ کر آزاد کشمیر کی با ت کرنابہت مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 1300روپے سے 1600روپے آٹے کی بوری پر سبسڈی دے رہے ہیں.مجھے کشمیر ی ہونے پر فخر ہے اس فخر کے ساتھ پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی دعا کرنی ہے اور کشمیر کے حقوق کی بھی. ہمیں تو سب بنا بنایا ملا ہم نے نئی نسل کو اچھا اورترقی یافتہ معاشرہ دیناہے آ پ غازی ملت کے نظریے کی پاسبانی کریں مسائل خود حل ہوں گے، جھوٹ کو جھوٹ سچ کو سچ کہنا زندہ قوموں کی نشانی ہی.انہوں نے کہا کہ لوگو ں نے اپوزیشن جماعتوں کوحق نمائندگی دیا ہے ہم انکا احترام کر تے ہیں دعاکرتا ہو ں کہ اللہ سب کو اپنے اسلاف کی اقدار کوپوری قوت کے ساتھ آگے لے کرچلنے کی توفیق عطا ء فرمائے۔

آمین

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں