آج عوام کے پاس نوازشریف کا نہیں کشمیرکا مقدمہ لے کرآئی ہوں، مریم نواز

میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے، مریم نواز کی کشمیر ریلی میں ’’کشمیر بنے گا پاکستان، ہم چھین کے لیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی‘‘ کے نعرے گونجتے رہے، بھارت جو کام70سالوں میں نہیں کیا وہ آج موجودہ حکومت نے کردکھایا۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کوٹ مومن میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 اگست 2019 21:40

آج عوام کے پاس نوازشریف کا نہیں کشمیرکا مقدمہ لے کرآئی ہوں، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میری رگوں میں کشمیر کا خو ن ہے، میرا دل رورہا ہے، بھارت جو کام پچھلے 70 سالوں میں نہیں کرسکا، وہ آج عمران خان نیازی کی حکومت نے کردکھایا، اگر نوازشریف وزیراعظم ہوتا توبھارت کی ایسا کام کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے سرگودھا جاتے ہوئے راستے میں کوٹ مومن میں عوامی استقبالیہ سے خطاب اور ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری اکیلے نہیں، پاکستان کی 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے پارلیمنٹ میں خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے یہ پیغام جانا چاہیے کہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے والے کے ساتھ کوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کیلئے انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے، اس کے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے این آر او نہیں دینا چاہیے۔

دوسری جانب مریم نواز کی کشمیر ریلی میں ہم چھین کے لیں گے آزادی، ہے حق ہماراآزادی، کشمیر بنے گا پاکستان،کے نعرے گونجتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے، آج میرا دل رو رہا ہے۔عوام کو پتا ہے نا؟ ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ میرا دل آج بہت دکھا ہوا ہے، میں آج کوٹ مومن میں نوازشریف کا نہیں کشمیر کا مقدمہ لے کرآئی ہوں۔کوٹ مومن کے لوگو، بھارت جو کام پچھلے 70سالوں میں نہیں کرسکا، وہ آج عمران خان نیازی کی حکومت نے کردکھایا،اگر نوازشریف وزیراعظم ہوتا توبھارت کی ایسا کام کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ مریم نواز کی کشمیر ریلی میں کشمیریوں کے حق میں ملی نغمے اور ترانے بھی چلائے گئے، جبکہ مریم نواز نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگوائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں