شانگلہ سے سیاسی شخصیات امیر سلطان گجر ،فضل محمود گجر،شمشیر علی خان اورڈاکٹر افسر الملک نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

جمعرات 23 فروری 2023 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2023ء) شانگلہ سے سیاسی شخصیات امیر سلطان گجر ،فضل محمود گجر،شمشیر علی خان اورڈاکٹر افسر الملک نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پروزیر مملکت فیصل کریم کنڈی اور محمد علی شاہ باچا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، سب لوگوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش ا?مدید کہتے ہیں،انہیں ا?صف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی خوش ا?مدید کہتے ہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کی، ا?ئین،قانون اور عوام کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی نے جدو جہد کی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ ڈسٹرکٹ سے امیرسلطان گجرنے ا?زاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑااور چند سو ووٹوں سے شکست سے دو چار ہوئے۔امیر سلطان پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی ا?ئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔نیر بخاری امیر سلطان گجر شانگلہ سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار بھی رہے ہیں۔

شانگلہ سے اے این پی کے رہنمائ شمشیر علی خان،فضل محمود گجر اورڈاکٹر افسر الملک کوبھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش ا?مدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پیپلز پارٹی کو چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ سے چھوٹے صوبوں کے دل جیتے،پیپلز پارٹی ا?نے والے انتخابات میں پورے پاکستان میں حصہ لے گی، ڈاکٹر افسر الملک کے والد بھی پیپلز پارٹی میں رہے جو ا?ج دوبارہ پیپلز پارٹی میں ا?گئے ہیں۔

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شانگلہ سے سیاسی رہنماو?ں کو پیپلز پارٹی کے قافلے میں خوش ا?مدید کہتا ہوں، ہمیشہ یہ ہی بات کی کہ خیبرپختونخوا کو پیپلز پارٹی نے پہچان دی۔سوات وہ علاقہ ہے جہاں سے لوگوں نے نقل مکانی کی، خیبرپختونخوا کے بھائیوں نے دہشتگردی کے خلاف جو کردار ا ادا کیا وہ مثالی ہے، تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کا امن تباہ کرکے رکھ دیا، 9 سال کے بعد ا?ج خیبرپختونخوا میں ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف فوری طور پر ا?ل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور افغان پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ڈرامہ ہوا جہاں عدالت ایک شخص کا انتظار کرتی رہی ،جو شخص بڑھکیں مارتا تھا اا?ج زمان پارک میں چھپا بیٹھا ہے،انہوں نے جیبیں بھر لیں اب جیل بھرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ ان لوگوں کے شامل ہونے پر شانگلہ میں پیپلز پارٹی مضبوط ہوگی۔امیر مقام کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔ا?نیوالا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔

امیر سلطان گجر نے کہا کہ ماضی میں میں ہمارا علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم رہا،میں غریب عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کیلئے ا?واز اٹھاتا رہوں گا۔ڈاکٹر افسر المک نے کہا کہ میں اور میرا والد بھی پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رہے ہیں،پی پی قیادت کا شکر گذار ہوں،ا?ئندہ عام انتخابات میں مرکز کے علاوہ صوبے میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔فضل محمود گجر نے کہاکہ شانگلہ کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینگے۔شمشیر علی خان نے کہا کہ ہم پی پی کی قیادت کے مشکور ہیں اور ہم ملکر پیپلز پارٹی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں