سوات ،فلائنگ کوچ کی ٹکر سے چار سال کی بچی جاں بحق

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے روڑینگارمیں فلائنگ کوچ کی ٹکر سے چار سال کی بچی جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چا رسالہ روحا سڑک پار کررہی تھی کہ مسافر فلائنگ کوچ نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔گوالیرئی پولیس نے ڈرائیور اجمل سکنہ مانڈل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں