پنجاب ضرورجاؤں گا کسی میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے،شرجیل میمن کا اعلان

پی ٹی آئی کی سیاست ہے کہ غلط خبریں پھیلائی جائیں،ہارس ٹریڈنگ اور خریداری آپ کرتے رہے ہیں،وزیراطلاعات سندھ

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 2 جنوری 2023 14:57

پنجاب ضرورجاؤں گا کسی میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے،شرجیل میمن کا اعلان
ٹنڈو جام ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 02 جنوری 2023ء ) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا فواد چوہدری کے بیان پر کہنا ہے کہ پنجاب ضرورجاؤں گا کسی میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے مجھ پر پنجاب جانے پر پابندی لگائی جائے گی،کسی بھی شہری کو ایک سے دوسرے صوبے جانے پر پابندی نہیں لگا سکتے۔

پی ٹی آئی کی سیاست کا حصہ رہا ہے کہ غلط خبریں پھیلائی جائیں،ہمارے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا نہ کیا جائے۔ہارس ٹریڈنگ اور خریداری آپ کرتے رہے ہیں،پی ٹی آئی کا رویہ ہمیشہ غیر جمہوری رہا ہے،فواد چوہدری کو آج لیگل نوٹس بھیجیں گے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اداروں کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہے،پیپلز پارٹی کی دانشمندی کی وجہ سے عمران خان کو ہٹایا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دو روز قبل فواد چوہدری نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے دو ایم پی ایز کو رشوت کی پیشکش کی گئی،وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ نے ہمارے دو ایم پی ایز سے رابطہ کیا،پنجاب میں دونوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ فواد چوہدری چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ایک اور ریفرنس بھجوانے کا اعلان کیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکیخلاف عدالت جارہے ہیں،پہلے بھی چیف الیکشن کمشنرکیخلاف ریفرنس دائر کیا ہوا ہے،چیف الیکشن کمشنر کیخلاف دوبارہ ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کو الیکشن کے نام پر پسینہ آ جاتا ہے،دہشتگردی سے خیبرپختونخوا نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑدیں گے،ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود آج اسلام آباد میں الیکشن نہیں کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہوا،تمام اعشاریہ منفی ہوگئے اور معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں