چیئرمین بلدیہ ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

جمعہ 23 اگست 2019 21:58

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) چیئرمین بلدیہ ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری کیجانب سے یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد,کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی، مشتاق احمد عادل کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مختیار کار ٹنڈوآدم نبی بخش سولنگی، میونسپل افسران محمد ابراہیم عمرانی، ناصر قریشی، تعلیمی افسران محمد رفیق بجورو، محمد بخش لاشاری، گلزار خاصخیلی، سٹی اسکول کے ایڈمنسٹریٹر مرزا اشفاق بیگ، ہیڈماسٹرز سومار چاکرانی، مختیار عمرانی، سید زاہد حسین، لکھا ڈنو خاصخیلی، صغیر کھوکھر سمیت اساتذہ، سینکڑوں طلبہ، وکلائ ، کونسلرز، صحافیوں، سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی بلدیہ چوک، چھتری چوک، ایم اے جناح روڈ، لطیف گیٹ، کالی روڈ، اسٹیشن روڈ، اقبال روڈ سے ہوتی ہوئی محمدی چوک پہنچی طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز، پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی فوج کے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف نعرے درج تھے اور وہ کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے محمدی چوک پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم اعجاز جتوئی، مشتاق احمد عادل، عمران غوری، مرزا اشفاق بیگ، مظہر منیر، دلدار غوری اور طالبعلم مہتاب مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کی دس لاکھ فوج تمام انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور وہاں کرفیو نافذ ہوئے دو ہفتے گذر چکے ہیں کشمیری اشیائے خوردونوش، دواؤں اور علاج سے محروم ہیں مگر ظالم ہندو فوج کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں ہم کشمیری مسلمانوں کی پاکستان سے محبت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ پاکستان سے الحاق کیلئے اتنا ظلم وستم برداشت کررہے ہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا چہرہ دنیا بھر میں ایک دہشت گرد کے طور پہچانا جارہا ہے انہوں نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام کے دل کشمیری مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت کنڑول لائن پر مسلسل انسانی آبادیوں پر گولہ باری کر رہا ہے جسکا ہماری پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے اور بھارتی فوج کے کئی افسران اور سپاہی جہنم واصل ہوچکے ہیں ہم پاک فوج یقین دلاتے ہیں کہ دفاع پاکستان کیلئے پاکستان کا بچہ، بوڑھا اور جوان ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے اور پاکستانی قوم ہر محاذ پر کشمیری مسلمانوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کشمیری مسلمانوں کی خواہشات کے مطابق حل کریں اور بھارت کی کشمیر میں دہشت گردی بند کرائیں۔

#

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں