سعودی شہزادہ ولی عہد نے 20ہزار ڈالر امداد دینے کے اعلان کے باوجود صرف 10ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا جو5سالوں کا پروجیکٹ ہے، شہلا رضا

عوام کو کوئی بھی فائدہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا 20سالوں کے لئے فری ٹیکس دیئے گئے پروجیکٹ میں پاکستان کو نوکری دینے کا بھی اختیار نہیں ہے

منگل 19 فروری 2019 22:00

سعودی شہزادہ ولی عہد نے 20ہزار ڈالر امداد دینے کے اعلان کے باوجود صرف 10ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا جو5سالوں کا پروجیکٹ ہے، شہلا رضا
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) سعودی شہزادہ ولی عہد نے 20ہزار ڈالر امداد دینے کے اعلان کے باوجود صرف 10ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا جو5سالوں کا پروجیکٹ ہے ا س سے عوام کو کوئی بھی فائدہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا 20سالوں کے لئے فری ٹیکس دیئے گئے پروجیکٹ میں پاکستان کو نوکری دینے کا بھی اختیار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سندھ براء وومین کی صوبائی وزیر شہلا رضا نے ٹنڈوالہ یار میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ڈائون ہوچکی ہے اور 10ہزار ڈالر کے اعلان ہونے باوجود بھی اسٹاک مارکیٹ ڈائون ہی رہے گی انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی عروج پر ہے گھی ، تیل ، ا ٓٹا ، گیس ودیگر کھانے پینے کی ایشیا میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے بتایا کہ چین، یمن ، ایران ، سے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہون نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا اومنی گروپ سے واسطہ ہے تو ان کا کیس کورٹ چل رہا ہے پر سابقہ حکومت نے آصف علی زرداری کو 11سال جیل میں رکھ کر بھی ان کے اوپر کوئی بھی کرپشن ظاہر نہیں کی انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں بیروزگاری غربت ،مہنگائی ، بیروزگاری ، ختم کرانے کی کوشش کے دوران مخالفین رکاوٹیں پیدا کرتے رہے اور کررہے ہیں پرویز مشرف کے دور میں 8سال اور کورٹ کی جانب سے 5سال نوکریوں پر پابندی ہونے کے سبب بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ میں 70ملین کا پروجیکٹ لیکر ہر ضلع میں جائوں گی جہان عورتوں کی بیماری اور ان کی قانونی مدد سمیت ہر طریقے سے ان کی مدد کروں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو مخالفین نے ہمیشہ کمزور کرنے کی کوشش کی مگر وہ ہر دفعہ ناکام ہوتے ہیں پیپلز پارٹی کل بھی پورے پاکستان میں حکومت کرتی تھی اور آئندہ بھی پورے پاکستان کے ہر صوبے میں حکومت کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کا مستقبل روشن ہے ملک کی عوام آج بھی شہید بھٹو کے پروکاروں سے پر امید ہے ملکی موجودہ صورتحال پر آصف علی زرداری عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے پارلیمنٹ سمیت مختلف فارموں پر جدوجہد کررہے ہیں انشااللہ جلد ملک میں عوامی حکومت کا راج ہوگا ۔

۔۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں