بلاول بھٹو کی سید علی مردان شاہ کی پہلی برسی پر کھاروڑو پہنچ کر ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے ان کے فرزند کو مبارکباد

اب امید کرتا ہوں کہ ان کا بیٹا سید امیر علی شاہ ان کے مشن کو آگے لے کر عمرکوٹ کی عوام کی خدمت کریں گے، چیئر مین پیپلز پارٹی عمرکوٹ کی عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے ،اب پورے پاکستان سے اس سلیکٹیڈ کو بھگائے گی،برسی کی تقریب سے خطاب عمرکوٹ کی عوام نے یہ ثابت کردیا کہ عمرکوٹ کی عوام آج بھی پی پی سے محبت کرتی ہے اور سانگھڑ ، ملیر اور تھرپارکر میں بھی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کامیابی حاصل کریگی،وزیر اعلیٰ سندھ

منگل 19 جنوری 2021 23:52

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی کے رکن مرحوم سید علی مردان شاھ کی پہلی برسی پر کھاروڑو سید پہنچ کر ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ان کے فرزند سید امیر علی شاھ کو مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ، سابقہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاھ، صوبائی وزرا صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاھ، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی، صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاھ، صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب تیمور خان ٹالپر ، ایم این اے اور پی پی پارلمینٹ سیکریٹری شازیہ عطا مری ، ایم این اے ڈاکٹر مہیش ملانی، ایم پی اے ھمیر سنگھ سوڈو، ایم پی اے ڈاکٹر کھٹو مل جیون ، ایم پی اے قاسم سراج سومرو، سابق ضلع چیرمین عمرکوٹ ڈاکٹر سید نور علی شاھ، پونجو مل بھیل اور دیگر عہداران اور پارٹی ورکر بڑی تعداد میں موجود تھے ، بعد ازا پاکستان پیپلزپارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید علی مردان شاھ نے ہمیشہ عوام اور پی پی کا ساتھ دیا اور میں اب امید کرتا ہوں کہ ان کا بیٹا سید امیر علی شاہ ان کے مشن کو آگے لے کر عمرکوٹ کی عوام کی خدمت کریں گے اور کہا کہ آج میں عمرکوٹ کی عوام کو مبارکباد دینے آیا ہوں کہ عمرکوٹ کی عوام نے سلیکٹیڈ کو بھگا دیا اور جمہور دشمن اور غریب دشمن کو بتایا دیا کہ ووٹ صرف بینظیر کا ہے ، چیرمین بلاول بھٹونے کہا کہ عمرکوٹ کی عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے اور اب پورے پاکستان سے اس سلیکٹیڈ کو بھگائے گی یہ نا اہل اور جاہل وزیر اعظم ہے جس نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونی والی حکومت عوام کی خدمت کرتی ہے پی ڈی ایم نے فارن فنڈنگ کے خلاف سرپا احتجاج ہے الیکشن کمیشن جواب دے کے عمران خان کو کہا ں سے فنڈنگ ہوئی ، الیکشن کمیشن کو عوام کو جواب دینا ہوگا، کرپٹ کرپٹ کارونا رونے والا آج اس کی پوری پارٹی کرپٹ نکلی ، چینی کی کرپشن سمیت کسی بھی کرپشن کا جواب نہیں ملا ان کو جواب دینا ہوگا نہیں تو عمرکوٹ کی عوام اسلام آباد پہنچ کر اس سے استعفا چھین لے گی ، انشا اللہ ہم دن رات محنت کر کے عوام کی خدمت کریں گے جیسا آپ نے بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا اس طرح آپ ہمارا ساتھ دیں گے ، اس سے قبل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ کی عوام نے یہ ثابت کردیا کہ عمرکوٹ کی عوام آج بھی پی پی سے محبت کرتی ہے اور سانگھڑ ، ملیر اور تھرپارکر میں بھی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کامیابی حاصل کریگی ، بعدا زا سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ کی عوام کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں جنہوں نے تھوڑے سے وقت میں پارٹی کے لیے بڑی کامیابیاں حاصل کیں جس کی وجہ سے دیگر پارٹیاں اب ہ میں سلام کہنے آتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ 2013 سے سندھ میں انتخابات ہوئے جس کی وجہ سے ہم نے 100 کارکنان پارٹی کو دئے اور کہا کہ عمرکوٹ کی سیاسی جیت بڑی اور تاریخی کامیابی ہے ، کیونکہ سندھ کے لوگ اپنے حقوق اور اپنے قائدین کو جانتے ہیں ، اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار علی شاھ اور نو منتخب ہونے والے سید امیر علی شاھ نے بھی خطاب کیا ۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں