یونس خان کی سٹریٹ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے عمدہ شاٹس کھیلے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں بلے بازی کی بھوک ابھی ختم نہیں ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2021 17:02

یونس خان کی سٹریٹ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 فروری 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے درمیان یونس خان نے کراچی میں مقامی لوگوں کے ساتھ سٹریٹ کرکٹ کھیل کر لطف اٹھایا۔ بدھ کے روز لیجنڈری کرکٹر نے رہائشی علاقے میں کچھ دنگ رہ جانے والے مقامی لوگوں کے ساتھ کچھ گیندوں پر شاٹس کھیلنے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری کی۔
یونس خان نے سٹریٹ کرکٹ باؤلنگ کا سامنا کیا اور کچھ عمدہ شاٹس کھیلے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں بلے بازی کی بھوک ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے۔

43 سالہ یونس خان جو اس سے قبل پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹنگ مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں اب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا میلہ کراچی میں سج چکاہے، لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

(جاری ہے)

ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

لیگ میں شامل ان چھ ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیںگے۔کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ لیگ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آفس میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل ٹی 20فارمیٹ کی کرکٹ ہے جسکا پہلا ایڈیشن 2016ء میں کھیلا گیا تھا۔ عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے ،ان میں رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثنا میر، عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاوراور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔ معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کیسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔

این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے ایس او پیز جاری کردی ہیں۔ سٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلے پر بیٹھنا ہوگا۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلان کیمطابق تماشائیوں کے سٹیڈیم کے کسی بھی مقام پر تھوکنے پر پابندی ہوگی۔2 افراد کے درمیان 2 سیٹیں چھوڑی جائیں گی اور ایک قطار کا فاصلہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی سی بی پہلے ہی سٹیڈیم کے پاس 5 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر چکا ہے۔اس ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف موجود ہوگا۔گرانڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔لیگ میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 24/02/2021 - 17:02:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :