اسلام آباد، پولیس کی کارروائی،انتہائی خطرناک اور منظم گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار

بدھ 3 مئی 2017 18:39

اسلام آباد، پولیس کی کارروائی،انتہائی خطرناک اور منظم گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) پولیس سی آئی اے سٹاف کی کارروائی، لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر لوٹنے اور گھریلو خواتین پر تشدد کرنے والے ایک انتہائی خطرناک اور منظم گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور 02عدد معہ11روند برآمد،گینگ لیڈر نثار خا ن سابقہ ریکارڈ یافتہ اور قتل کے مقدمہ میں تھانہ سٹی اٹک سے چالان یافتہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع اسلام آباد کے مختلف ایریاز میں گھروں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر لوٹنے،خواتین پر تشدد کرنے کی وارداتوںمیں ملوث خطرناک اور منظم گینگ کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی آپریشز ساجد کیانی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن محمد حسن اقبال نے اس گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو دیا جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے ، بشیر احمد نون کی زیر نگرانی سب انسپکٹرز محمد تحسین ،مشتاق بٹ معہ کنسٹیبلا ن بشارت عثمان، سمیع اللہ، محمد آصف، صابر علی اور محمد جہانگیر پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر لوٹنے اور گھریلو خواتین پر تشدد کرنے والے ایک انتہائی خطرناک اور منظم گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتارکر لیا ملزمان میں نثا ر خان ولد سرفراز خان قوم جدون ساکن ڈھیری کہال تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد(گینگ لیڈر)،2نادر خان عرف ناصر ولد عجائب قوم محمد خیل پٹھان ساکن ڈھیری کہال تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد،3یاسر خان ولد حاضر خان قوم محمد خیل پٹھان ساکن ڈھیری کہال تحصیل حویلیاں ضلع ایبٹ آباد شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور 02عدد معہ11روند برآمدکر لیا گیا ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ذیل واردات کا انکشاف کیا:۔

(جاری ہے)

مورخہ18.04.17مسمی محمد مبین ولد محمد سلیمان ساکن مکان نمبر51گلی نمبر3،VIPفیزغوری ٹائون اسلام آباد کے گھر گن پوائنٹ پر داخل ہو کر واردات کی،خواتین پر تشدد بھی کیا اور تصاویر بھی بنائیں اور پولیس کو رپورٹ کرنے کی صورت میں تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی بھی دی اس وقوعہ کی نسبت مقدمہ نمبر163 مورخہ 28.04.17بجرم392ت پ تھانہ کورال درج رجسٹر ہے ملزمان مندرجہ سیریل نمبر1,2سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور2عدد معہ11روند برآمد ہونے پر الگ مقدمات نمبر166,167مورخہ02.05.17بجرائمAO 13/20/65تھانہ کورال درج رجسٹر ہوئے۔

ملزمان کو برائے کاروائی شناخت پریڈ جوڈیشل حوالات بھجوایا جا رہا ہے جس کے بعد ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا،گینگ لیڈر سابقہ ریکارڈ یافتہ اور قتل کے مقدمہ میں تھانہ سٹی اٹک سے چالان یافتہ ہے مزید ان ملزمان کے انکشافات کی روشنی میں متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہیگرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے سی آئی اے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے کہا کہ پولیس ٹیم کے لیے آئی جی اسلام آ باد سے انعامات کی سفا رش کی جا ئے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی