بھارت سے بڑے پیمانے پر ڈیوٹی فری سوتی دھاگے کی مسلسل درآمد،کاٹن انڈسٹری مشکلات کا شکار

بھارت سے سوتی دھاگہ کی درآمدسے اندرون ملک سپننگ انڈسٹری اور کاٹن جننگ انڈسٹری مسلسل معاشی بحران کا شکار ہیں،احسان الحق

بدھ 3 مئی 2017 19:15

بھارت سے بڑے پیمانے پر ڈیوٹی فری سوتی دھاگے کی مسلسل درآمد،کاٹن انڈسٹری مشکلات کا شکار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2017ء) بھارت سے بڑے پیمانے پر ڈیوٹی فری سوتی دھاگے کی مسلسل درآمد اور مہنگی بجلی کے باعث پاکستانی کاٹن انڈسٹری کا مستقبل دائو پر لگ گیا ۔بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمد پر 45 فیصد سے زائد مختلف ڈیوٹیز ،سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس عائد ہونے کے باوجود برآمدی کاٹن انڈسٹری کیلئے سوتی دھاگے کی درآمد ڈیوٹی فری ہونے کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کا بھارتی سوتی دھاگے پر زیادہ انحصار ہونے کے باعث ملکی سپننگ و کاٹن جننگ انڈسٹری تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار ۔

چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان میں مہنگی بجلی اور بے پناہ ٹیکسز کے نفاذ کے باعث سوتی دھاگہ بھارت کے مقابلے میں مہنگا ہونے کے باعث بیشتر پاکستانی ٹیکسٹائل ملز پچھلے کافی عرصے سے بھارت سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگہ درآمد کر رہی ہیں جس کی بڑی وجہ ڈیوٹی اینڈ ٹیکس ریمیشن فار ایکسپورٹس (ڈی ٹی آر ای )اور ایکسپورٹ اورینٹیڈ یونٹ (ای او یو) جیسی اسکیمز کی حامل ٹیکسٹائل ملز کیلئے سوتی دھاگے کی درآمد ڈیوٹی فری ہے حالانکہ بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمد پر اس وقت 14 فیصد کسٹم ڈیوٹی ،17 فیصد سیلز ٹیکس ،1 فیصد انکم ٹیکس ،10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی اور فائن کائونٹ دھاگے پر 51 روپے فی کلو انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد ہے لیکن کاٹن پروڈکٹس برآمد کرنے والی ٹیکسٹائل ملز جو ڈی ٹی آر ای اور ای او یوز سکیم کی حامل ہیں ان کیلئے بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمد پر کوئی ٹیکسز وغیرہ عائد نہیں ہوتے اس لیے وہ بڑے پیمانے پر بھارت سے سوتی دھاگہ درآمد کر رہی ہیں جس سے اندرون ملک سپننگ انڈسٹری اور کاٹن جننگ انڈسٹری مسلسل معاشی بحران کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اندرون ملک جننگ فیکٹریوں میں کپاس کا صرف 2لاکھ 50 ہزار بیلز کے قریب سٹاک ہونے اور کپاس کی نئی فصل میں قدرے تاخیر کے باوجود اس کی خریداری انتہائی محدود ہو کر رہ گئی ہے جس سے ملکی جیننگ انڈسٹری کا مستقبل بھی تاریک دکھائی دے رہا ہے جبکہ 100 سے زائد سپننگ یونٹس پچھلے کچھ عرصے کے دوران بند ہو چکے ہیں جس سے پاکستان کاٹن انڈسٹری میں جاری بحران کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ بھارت اور دیگر ممالک سے سوتی دھاگے اور روئی کی درآمد کیلئے ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے یہ درآمدات محدود ہونے سے ملکی سپننگ اور جننگ انڈسٹری معاشی بحران سے نکل سکیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی