کوئٹہ شہر میں پی ایس او کے آئوٹ لیٹس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی اندیشہ نہیں، ترجمان پی ایس او

منگل 4 جولائی 2017 21:56

کوئٹہ شہر میں پی ایس او کے آئوٹ لیٹس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی اندیشہ نہیں، ترجمان پی ایس او
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے جو کوئٹہ شہر کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے اس لئے کوئٹہ شہر میں پی ایس او کے آئوٹ لیٹس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔کوئٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بارے میں میڈیا رپورٹ کے تناظر میں پی ایس او کے ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس او کے کوئٹہ میں تمام آئوٹ لیٹس کو فیول کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔

کوئٹہ شہر میں ایندھن سے متعلق صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے اتوار کے روز بھی آپریشنز جاری رہا۔ پی ایس او کی ٹیم پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹوریج سے کوئٹہ شہر میں پی ایس او کے تمام آئوٹ لیٹس کو مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی جاری رکھنے کے لیے مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کوئٹہ شہر میں پی ایس او کے آئوٹ لیٹس پر فروخت کے حجم میں گزشتہ تین روز کے دوران100%تک کے اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ فیول کے حصول کے لیے پی ایس او کے اسٹیشنز کا رخ کرنے والے صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری ہے ۔ملک کی قومی آئل مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او نے ایندھن کی قومی طلب پوری کرنے کے لیے اپنا کردار ہمیشہ پوری ذمہ داری سے ادا کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی