پاکستان کے دشمن سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، مولانا طاہر محمود اشرفی

کشمیراور فلسطین کے مسلمانوں کے خلاف مودی اور نیتن یاہو اتحاد بن رہا ہے ،دوسری طرف قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ایسے حالات میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے ،امید ہے سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی کریگی، چیئرمین پاکستان علماء کونسل

جمعہ 14 جولائی 2017 20:56

پاکستان کے دشمن سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، مولانا طاہر محمود اشرفی
اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2017ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، کشمیراور فلسطین کے مسلمانوں کے خلاف مودی اور نیتن یاہو اتحاد بن رہا ہے دوسری طرف قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ایسے حالات میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چائیے ،امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہی کرے گی ، پاکستان علماء کونسل آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ہم کسی کو سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ میں پر یس کانفر نس میں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان علماء کونسل اوکاڑہ صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی ودیگر علماء اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستانیوں کو پاکستان کے لیے ایک ہو نے کی ضرورت ہے پاکستان علماء کونسل مذہبی ہم آہنگی کے لیے پورے پاکستان میں جارہی ہے تاکہ پاراچنار جیسے واقعات کا خاتمہ ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو موجودہ حالات میں سیاسی طور پر بہت سمجھداری سے کام کرنا ہو گا ،جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد اگر مسلم لیگ (ن) سمجھتی بھی ہے کہ رپورٹ غلط ہے تو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک خاموشی اختیار کی جائے ،موجودہ حالات میں سیاسی عدم استحکام پاکستان کے لیے بہتر نہیں ہے سپریم کورٹ پاناما کیس کے فیصلہ آنے تک تمام سیاسی جماعتوں کو کورٹ کے باہر جمع ہو نے سے مکمل طور پر منع کیا جائے ، تاکہ ججز پر کوئی سیاسی دبائو نہ آئے عدلیہ آزاد ہے اور انصاف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا سپر یم کورٹ کے فیصلے کو تمام سیاسی جماعتیں تسلیم کریں گئیں ایک سوال کے جواب میں علامہ مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی اور اس کی رپورٹ پر عدم اعتماد اچھی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے قریب آنے پر مذہبی جماعتوں کا اتحاد ہو جائے گا پاکستان علماء کونسل ملک بھر سے الیکشن میں حصہ لے کر اپنے امیدوار میدان میں لائے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب