جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد آزاد ملک کے طور پر حاصل کیا گیا ،قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے وہ پوری محنت و لگن سے ملکی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کرے، خالد اقبال ملک تاجر برادری کاروبار ی سرگرمیوں کو فروغ دیکر اور ٹیکس ادا کر کے ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرہی ہے ،مزید محنت کر کے پاکستان کو دنیا کی عظیم قوم بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، صدر اسلام آباد چیمبر

پیر 14 اگست 2017 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیمبرکے صدر خالد اقبال ملک نے پاکستان کا پرچم سر بلند کیا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک، نائب صدر طاہر ایوب، فائونڈر گروپ کے چیئرمین خالد جاوید، سابق صدور میاں اکرم فرید، میاں شوکت مسعود ، محمد اعجاز عباسی اور ظفر بختاوری کے علاوہ خالد چوہدری، نعیم صدیقی، میاں رمضان ، مشرف جنجوعہ، ناصرہ علی سمیت تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد تقریب میں شامل تھی۔

پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد ایک آزاد ملک کے طور پر حاصل کیا گیا تھا اور قوم کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پوری محنت و لگن سے اس ملک کی ترقی کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو بے شمار وسائل سے مالا مال کیا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بحیثیت قوم انتھک محنت کر کے اس ملک کو مزید بلندیوں کی طرف لے جانے کی کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کاروبار ی سرگرمیوں کو فروغ دے کر اور ٹیکس ادا کر کے اس ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرہی ہے اور اس عزم کا اظہارکیا کہ ہم مزید محنت کر کے پاکستان کو دنیا کی عظیم قوم بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم مقصد کے تحت حاصل کیا گیا تھا اور اس مقصد کا مکمل حصول ہماری تمام کوششوں و کاوشوں کا مرکز و محور ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس عز م کا اظہار کیا کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کا تصور ہمارے سامنے پیش کیا تھا ہم میں سے ہر ایک نے اس کی تکمیل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طاہر ایوب نے کہا آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہماے بزرگوں نے پاکستان کے حصول کیلئے جو قربانیاں دی تھیں ہم ان کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی محنت،جذبے اور ایمانداری سے پاکستان کو اقوام عالم میں اعلیٰ مقام دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ فائونڈر گروپ کے چیئرمین خالد جاوید، میاںاکرم فرید، ظفر بختاوری، میاںشوکت مسعود، محمد اعجاز عباسی، خالد چوہدری اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور پاکستان کو دنیا کی عظیم قوم بنانے کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر