یوم آزادی پاکستان کے موقع پرسرحد چیمبر آف کامرس میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد

صدر سرحد چیمبر حاجی محمد افضل نے قومی پرچم لہرایااور پاکستان کی 70 ویں سالگرہ پر کیک کاٹا

پیر 14 اگست 2017 19:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پرسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی ،سرحد چیمبر کے صدرحاجی محمد افضل نے سرحد چیمبر ہائوس میں قومی پرچم لہرایااور پاکستان کی 70 ویں سالگرہ پر کیک بھی کاٹا ۔ اس موقع پرسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال ،ْ نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی ،ْسابق صدور ریاض ارشد ،ْذوالفقار علی خان ،ْ زاہداللہ شنواری ،ْملک نیاز احمد ،ْ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین خان گل اعوان ،ْ عماد رشید ،ْ سہیل رئوف ،ْراشد اقبال ،ْ محمد اقبال اور ملک افتخار احمد اعوان ،ْ محمد انیس ،ْفیض محمد فیضی ،ْ صدر گل ،ْ ندیم رئوف ،ْ شجاع محمد ،ْ فیض رسول ،ْ مظہر الحق ،ْ محمد آصف خان ،ْ محمد اشتیاق ،ْ فضل واحد ،ْ آفتاب اقبال ،ْ ہمایون فضل اور محمد نثار سمیت صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیمبر ہائوس میں جشن آزادی کی تقریب کے موقع پرپاکستان کی سلامتی ،ْ امن و امان کے قیام اورملک کی معاشی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ سرحد چیمبر کے ممبران کی جانب سے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر ملی جذبے او ر روایتی جوش خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدرحاجی محمد افضل نے اہل وطن کو 70 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ۔

انہوں نے 14 اگست پر یوم آزادی کے موقع پر اس عہد کی تجدید کی کہ مملکت خداداد پاکستان کی معاشی ترقی ،ْ استحکام او ر امن و امان کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان اتحاد ،ْ تنظیم اوریقین محکم کے عہد کی تجدید کی اور کہا کہ بانی پاکستان کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم پاکستان کو ترقیافتہ ممالک کی صف میں لاکر کھڑا کریں گے۔انہوں نے نوجوان نسل کو تلقین کی کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے یکسو ہوکر محنت کریں اور اپنے ملک کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے9مئی  تک   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا