اوبر اور کریم ٹیکسی نیٹ ورک ایک غیر قانونی اقدام ہی ،ٹیکسی ڈرائیور ایسوسی ایشن

راوالپنڈی اسلام آباد کے لاکھوں ٹیکسی ڈرائیورز کی کمائی پر ڈاکہ ہے انتظامیہ اسے قانونی دھارے میں لائے ورنہ تمام ٹیکسی گاڑیوں کے ٹیکس معاف کر دیئے جائیں، مطالبہ

پیر 21 اگست 2017 22:10

اوبر اور کریم ٹیکسی نیٹ ورک ایک غیر قانونی اقدام ہی ،ٹیکسی ڈرائیور ایسوسی ایشن
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) اوبر اور کریم ٹیکسی نیٹ ورک ایک غیر قانونی اقدام ہے جو راوالپنڈی اسلام آباد کے لاکھوں ٹیکسی ڈرائیورز کی کمائی پر ڈاکہ ہے انتظامیہ اسے قانونی دھارے میں لائے ورنہ تمام ٹیکسی گاڑیوں کے ٹیکس معاف کر دیئے جائیں تاکہ عوام کو بھی ریلیف ملے اور تمام ٹیکسی ڈرائیور ایک ریٹ پر کمائی کریں ان خیالات کا اظہار ٹیکسی ڈرائیور ایسو سی ایشن کے صدرملک آفتاب نے روزنامہ جناح سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اتوار کو اسلام آباد میںٹیکسی ڈرائیور وں نے جو مظاہرہ کیا وہ غیر قانونی تھا مظاہرے میں شریک تمام لوگ حکومت کو بدنام کرنے کے لئے بنی گالا کے پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے جن پر نہ کسی یونین کا اور نہ کسی نمائندے کا نام درج کیا گیا ہے اور ان تمام ٹیکسی ڈرائیورز کے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ہماری یونین کا ان مقدمات کے ساتھ کوئی عمل دخل نہیں ہے ملک آفتاب نے کہا کہ ہم نے کریم کیب کے خلاف قانونی اقدام اٹھایا ہے جس کے ذریعے ہم نے ہائی کورٹ اسلام آباد میں پٹیشن دائر کر رکھی ہے جس کی ہائرنگ 9ستمبر کو ہو گی ہم نے اپنا موقف عدالت میں بھی یہی رکھا ہے کہ کریم کیب کو ٹیکسی کلر دیا جائے اور ان پر یا ٹیکس لگایا جائے یا تمام ٹیکسی گاڑیوں پر ٹیکس ختم کر کے یکساں قانون بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کریم اور اوبر ایک ڈیجیٹل نیٹ ورک ہے جو ٹرانسپورٹ کے دائرے میں نہیں آتی یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے 20روپے فی سواری کے چکر میں ڈرائیور کو انشور کرتے ہیں اور نہ ہی گاڑی کی گارنٹی دی جاتی ہے انہوں نے گاڑی مالکان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے اور ہائی لیول ملی بھگت کے تحت ان کا دھندہ چل رہا ہے

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی