چینی سائنسدانوں نے پاکستانی چاول کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تعاون کی یقینی دہانی کرادی

پیر 18 ستمبر 2017 18:02

چینی سائنسدانوں نے پاکستانی چاول کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تعاون کی یقینی دہانی کرادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2017ء)چین اور پاکستانی سائنسدانوں کے مشترکہ وفد نے رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو کا دورہ کیا،ڈاکٹر محمد اختر ڈائریکٹر رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو نے وفد کو خوش آمدید کہا، وفد کے سربراہ ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہا کہ ہائبرڈ دھان کی اقسام کو فروغ دیا جائے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

اس اقدام سے کاشتکار کی فی ایکڑ پیداوار کی لاگت میں کمی اور چاول کی برآمد ات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا، رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور چینی لانگ پنگ ہائی ٹیک کے درمیان مستقل رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ باسمتی اور غیر باسمتی اقسام کی زیادہ پیداوار کے حامل ہائبرڈ چاول تیار کیا جا سکے۔ وفد پاکستان میںدھان کے تمام علاقہ جات کا دورہ کرے گا اور پھر اپنی سفارشات مرتب کرے گا، چینی وفد کے سربراہ ڈاکٹر وانگ نے یقین دلایا ہے کہ پاکستانی کاشتکاروں کو اعلی قسم کے دھان کے بیج فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وفد کاشتکاروں اور مقامی سیڈ کمپنیوں کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کرے گا، وفد پنجاب کے بعد سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کا دورہ کرے گا اور 11اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا اور اپنے دورے کے متعلق سفارشات تیار کرے گا۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان