پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

منگل 2 جنوری 2018 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2018ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ، سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں عدالت عظمٰی سے پڑولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ، مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق ، وزارت خزانہ ، وزارت پٹرولیم ، اوگرا اور دیگر کو فریق بنایاگیا ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے دیگر اشیاء خردونوش بھی مہنگی ہوجاتی ہیں اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے ،حکومت نے نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے تحفہ عوام کو دیا حکومت کی جانب سے پڑول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96پیسے ،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 79پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا کی سمری منظور یا مسترد کرنا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے لیکن پڑولیم مصنوعا کی قیمتوں میں اضافے سے قبل معاملہ پارلیمنٹ میں جانا چاہیے تاکہ عوام کے متخب نمائندہ قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر سکیں ،قیمتوں میں اضافے سے ملک میں معاشی مسائل پیدا ہوں گے ،درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ کیس کے فیصلے تک پٹرولیم مصنوعا ت کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی