آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن زرمبادلہ کے ذخائر گرنے پر تشویش کااظہار

ہفتہ 24 فروری 2018 20:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانااظہر وقارنے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19ارب ڈالر ز کی سطح سے بھی گرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات میں کمی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میںمسلسل کمی ہورہی ہے جو ملکی معاشی صورتحال کیلئے انتہائی سنگین مسئلہ ہے،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک میں پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی کے باعث ملکی برآمدات مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح19ارب 18 کروڑ ڈالر ز کی سطح سے گر کر18ارب96کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئی ہے مرکزی بینک کے ذخائر بھی22کروڑ67لاکھ ڈالرز کی کمی سی13ارب ڈالر کی سطح سے گھٹ کر12ارب 83کروڑ39لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میں بجلی و گیس کی قیمتیں پاکستان کی نسبت انتہائی کم ہیں جس کے باعث ان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان کی برآمدات کمی کا شکار ہیں برآمدات میں اضافہ کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص فنڈز کو استعمال کرکے بیرون ملک نئی منڈیاں اور پاکستانی اشیاء کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ممکن ہوسکے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کارحجان برقرار  100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم

کسی بھی ادارہ کا عہدہ امانت ہوتا ہے دیانت وامانت کا پاس ولحاظ اور امانت داری ایمان کا حصہ ہے، نائب صدر ..

کسی بھی ادارہ کا عہدہ امانت ہوتا ہے دیانت وامانت کا پاس ولحاظ اور امانت داری ایمان کا حصہ ہے، نائب صدر ..

100اور 1500روپے والے  قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر کمی، ماہانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ

کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر کمی، ماہانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ