ایف پی سی سی آئی اور جی سی سی کے مابین تجارت کے فروغ اور مارکیٹ ریسرچ کے تبادلہ کا معاہدہ طے پا گیا

مفاہمتی یادداشت سے پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی ،علی احمد آرائیں

بدھ 2 مئی 2018 23:16

ایف پی سی سی آئی اور جی سی سی کے مابین تجارت کے فروغ اور مارکیٹ ریسرچ کے تبادلہ کا معاہدہ طے پا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ا آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور گوانگڑو(Ghangzhou) جنرل چیمبر آفکامرس((جی سی سی) چائنہ کے مابین باہمی تجارت کے فروغ ،مارکیٹ ریسرچ کا تبادلہ،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے باہمی اشتراک اورکینٹن فیئر میں پاکستان وفود کیلئے سہولیات دینے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کی طرف سے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف اور گوانگڑو(Ghangzhou) جنرل چیمبر آف کامرس کی طرف سے جی سی سی کے صدر (Xun Zhenying) نے ( ایم او یو ) پر دستخط کئے۔۔پاکستان کے گوانگڑو میں کونسل جنرل ڈاکٹر علی احمد آرائیں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ مفاہمتی یادداشت سے پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی، دونوں ممالک میں تجارت کی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے لہذا نجی شعبے کو باہمی روابط بڑھاکر تجارت کو فروغ دینا چاہیے،ایم او یو کا مقصد دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانا اور مارکیٹ ریسرچ کا تبادلہ اور کینٹن فیئر میں پاکستانی کاروباری برادری کیلئے سہولیات مہیا کرنا ہے، ایم او یو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ بھی ہو گا اور بزنس ٹو بزنس میٹنگ بھی کروائی جائینگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گوانگڑوجنرل چیمبر آف کامرس کے صدر Xun Zhenying نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میںہمیں معلومات مہیا کرے ہم مزید بھاری سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں،،پاکستان کی بنی ہوئی پراڈکٹس بھی بہت اچھی ہوتی ہیں۔۔پاکستان کے گوانگڑو میں کونسل جنرل ڈاکٹر علی احمد آرائیںاور چین میںمعروف پاکستانی بزنسمین احسان اللہ نے کہاکہ پاکستانیوں کیلئے چین کے ساتھ تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہم ہر ممکن سہولت دینے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کا تبادلہ بھی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دونو ں ممالک کو تجارت و سرمایہ کاری کے متعلق معلومات کا بروقت تبادلہ یقینی بنانا چاہیے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی