معاشی اہداف حاصل کرنے کے لیے تجارتی و معاشی معاملات پر تاجر برادری کے تحفظات دور کرنا ہونگے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

ہفتہ 5 مئی 2018 19:19

معاشی اہداف حاصل کرنے کے لیے تجارتی و معاشی معاملات پر تاجر برادری کے تحفظات دور کرنا ہونگے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید ،سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا ہے کہ معاشی اہداف حاصل کرنے کے لیے تجارتی و معاشی معاملات پر تاجر برادری کے تحفظات دور کرنا ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے ،اگر حکومت اور نجی شعبے کے درمیان بہترین بااعتماد شراکت داری ہو تو ان وسائل سے استفادہ بہت بہتر انداز میں کیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقدہ ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا لاہور چیمبر کے صدر نے اپنے خطاب میں پالیسی سازی میں نجی شعبے کا کردار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعت و تجارت دوست پالیسیوں کی تشکیل ممکن بنائی اور معاشی استحکام کا خواب پورا کیا جاسکے گاانہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کیلئے سستی توانائی بہت ضروری ہے اور اس کا سب سے بہترین ذریعہ ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار ہے، حکومت جتنی جلد ممکن ہو چھوٹے و بڑے آبی ذخائر کی تعمیر یقینی بنائے جس سے نہ صرف وافر سستی بجلی پیدا کی جاسکے گیان شعبوں میں ویلیوایڈیشن کا فروغ ملک کو بھاری معاشی فائدہ دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان تمام معاملات کے لیے پالیسی سازی میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے لہذا حکومت ہر صورت پالیسی سازی میں نجی شعبے کو شامل مشاورت کرے انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ویلیوایڈیشن کو فروغ دینے کے لیے وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی کرے، پاکستان میں قیمتی پتھروں، نمک، جپسم اور ماربل وغیرہ سمیت دیگر معدنیات کے وسیع ذخائر ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ