ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںکمی

جمعرات 28 جون 2018 18:48

ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںکمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی اورڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںکمی دیکھنے میں آئی البتہ چینی یو آن کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق میں گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسے کی کمی اور اوپن مارکیٹ میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.52روپے سے گھٹ کر121.50روپے اور قیمت فروخت121.62روپے سے گھٹ کر121.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید123.80روپے سے گھٹ کر123.50روپے اور قیمت فروخت124.30روپے سے گھٹ کر124روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں ایک روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں1.75روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں یورو کی قیمت خرید142روپے سے گھٹ کر141روپے اور قیمت فروخت144روپے سے گھٹ کر143روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید162.25روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت164.25روپے سے گھٹ کر162.50روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں بھی15پیسے اور یو اے درہم کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے سعودی ریال کی قیمت خرید32.50روپے سے گھٹ کر32.35روپے اورقیمت فروخت32.90روپے سے گھٹ کر32.75روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید33.40روپے سے گھٹ کر33.30روپے اور قیمت فروخت33.80روپے سے گھٹ کر33.70روپے ہوگئی جب کہ چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے سے بڑھ کر18.80روپے اور قیمت فروخت19.50روپے سے بڑھ کر19.80روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ