پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،

ٹرانسپورٹرز کا سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 20روپے کرنے کا مطالبہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا زائد کرایوں کی وصولی پر گرینڈآ پریشن کا فیصلہ ،ٹرانسپورٹرز کا 10جولائی کو پہیہ جام کا اعلان

جمعرات 5 جولائی 2018 19:18

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹروں نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ میں 5روپے اضافے کا مطالبہ اور 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا جبکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زائد کرایوں کی وصولی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو گا جس کے باعث کرایوں میں اضافہ اور سپیئر پارٹس کی قمیتوں میں اضافہ نا قابل برداشت ہو جائے گا۔

ٹرانسپورٹرز نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 20روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین مرکزی سوزوکی یونین قلندر خان،صدر راجہ محمد بشیر،نائب صدر ملک زمان خان، وائس چیئرمین ملنگ خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافے کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں سپیئر پارٹس میں بے پناہ اضافہ وہاں موجودہ کرائے میں گاڑیاں نہیں چلا سکتے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 20روپے مقرر کیا جائے۔

انہوں نے اس ضمن میں 10جولائی کو پہیہ جام پڑتال کرنے اور دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔دوسری جانب ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری خالد یامین ستی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد 21 جون کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا ۔

نئے کرائے نامے کے اطلاق کے بعد راولپنڈی میں سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 11روپے سے 15روپے کر دیا گیاتھا ۔پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نان اے سی انٹر سٹی روٹ (پکے ہموار روڈ )کا فی کلومیٹر کرایہ .69پیسے سے بڑھا کر .93پیسے ،کچے ہموار روڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ .73پیسے فی کلو میٹر سے بڑھا کر .98پیسے فی کلومیٹر کر دیا گیا تھا جبکہ پہاڑی علاقوں کی ٹرانسپورٹ کا کرایہ .77پیسے فی کلو میٹر سے بڑھا کر ایک روپے چار پیسے فی کلو میٹر کر دیا گیا تھا ۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری خالد یامین ستی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد اندرون شہر و جڑواں شہروں کے مابین چلنے والی ٹرانسپورٹ کے لیے نظر ثانی شدہ کرایہ نامہ جاری کر دیا گیاتھا جس کے تحت صفر سے 4کلو میٹر تک کاکرایہ 11روپے سے بڑھا کر 15روپے ، .1 4سے 8کلومیٹر تک کا کرایہ 12روپے سے بڑھا کر 16روپے ، .1 8سے 14کلومیٹر تک کا کرایہ 15روپے سے بڑھا کر 20روپے ،14.1کلومیٹر سے 22کلومیٹر تک کرایہ 18روپے سے بڑھا کر 24روپے ،22.1کلومیٹر سے لے کر 30کلومیٹر تک کاکرایہ 21روپے سے بڑھا کر 28روپے مقرر کیا گیا جبکہ 30.1کلومیٹرسے زائد فاصلے کا کرایہ 26روپے سے بڑھا کر 35روپے مقرر کیا گیا ۔

سیکرٹری خالد یامین ستی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صرف دو ہفتوں کے بعد کرایوں میں مزید اضافے کا مطالبہ سراسر بلیک میلنگ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ 21جون کے نظر ثانی شدہ کرائے سے زائد کرائے کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس ضمن میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف موقع پر کارروائی کریں گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب