این بی پی کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء میں عطیہ کردی

بدھ 11 جولائی 2018 23:42

این بی پی کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء میں عطیہ کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے ملازمین نے این بی پی کے صدر سعید احمد کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء کے لئے عطیہ کردی۔ یہ اقدام معزز سپریم کورٹ کے بروقت مشاہدے پر لیا گیا۔ یہ اقدام جس میں ملک میں پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی جو ہمارے ملک کے لئے ایک خطرہ کی صورت حال پیدا کررہا ہے ، ایسے میں معزز سپریم کورٹ کی جانب سے بروقت اٹھائے جانے والے قدم کا نتیجہ ہے۔

اسی وجہ سے حکومت پاکستان نے عطیہ / مالی تعاون کے لئے اندرون اور بیرون ملک عطیہ کنندگان کے لئے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018کے نام سے ایک اکائونٹ نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام برانچز میں کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک ایسا ملک جہاں پر دریا اور بارشوں کی نعمت ہمیشہ رہی ہے مگر ماہرین کی رائے کے مطابق آنے والے وقت میں پورے ملک کے دریائوں کو جو کہ پورے ملک میں وسیع پیمانے پر پانی دیتے ہیں کو پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پانی کا ایک وسیع ذخیرہ جو سمندر میں گر کر ضائع ہوجاتا ہے جس سے زراعت کے لئے ملک میں آبپاشی کے مواقع ختم ہورہے ہیں۔ اپنے پیغام میں سعید احمد نے کہا کہ انتظامیہ کو توقع ہے کہ فیلڈ فنکشنریز اس فنڈ میں عطیات جمع کروانے والوں کو سہولتیں مہیا کریں گے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور ڈیپازٹ کرنے والوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہیں اور بہترین سلوک کریں۔

تمام بڑی برانچز، ریجن اور ہیڈ آفس میں بیٹھے لوگ پوری طرح تیار بیٹھے ہیں کہ اس سلسلے میں مکمل رہنمائی اور مدد فراہم کی جائے اور کسی بھی قسم کے سوالات کا بہترین انداز میں جواب دیں اور ہر شکایت کو دور کریں۔ عملے کا کوئی بھی رکن چاہے عورت ہو یا مرد اگر غفلت کا مرتکب پایا گیا تو علاقائی انتظامیہ ان لوگوں کے خلاف ان کے لئے کوئی ہمدردی نہیں رکھے گی اور ایسے کسی عمل کی حمایت نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بارے میں عام لوگوں کے لئے معلومات تمام اردو/ انگلش پرنٹ میڈیا میں شائع کی ہے اور بینرز آویزاں کئے ہیں۔ شکایات درج کروانے کے لئے نمبروں پر مشتمل نوٹس تمام برانچز اور اے ٹی ایم کیبن میں آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ این پی بی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ این بی پی کال سینٹر تمام دنوں میں 24 گھنٹے فنڈ جمع کرنے کے لئے معلومات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گا اور شکایات دور کرنے میں مدد دے گا۔

بیرون ملک موجود بینکوں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ فنڈز جمع کرنے کے لئے عطیات / مالی تعاون جمع کرنے کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی اور بین الاقوامی عطیہ کنندگان کو سہولیات فراہم کرے۔ عطیات اور مالی تعاون کیش، چیک، پرائز بونڈز اور دوسرے مساوی طریقوں سے جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ فنڈز میں رقم جمع کرواکر وہ لوگ جو پاکستان اور بیرون پاکستان مقیم ہیں، پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ