اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کے وفد کا سردار طاہر کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر کا دورہ ،

پراپرٹی شعبہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، تعاون کی درخواست کی

پیر 23 جولائی 2018 17:43

اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کے وفد کا سردار طاہر کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر کا دورہ ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پراپرٹی شعبہ کو درپیش مسائل سے چیمبر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تعاون کی درخواست کی۔ وفد میں اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق، فائونڈر اتحاد گروپ کے چیئرمین عابد خان، سرپرست اعلیٰ طاہر عباسی اور دیگر عہدیداران و ممبران شامل تھے۔

وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ شعبہ معیشت کی ترقی میں کلیدی کردارادا کرتا ہے لہذا حکومت اس شعبہ پر عائد بھاری ٹیکسوں پر نظرثانی کرے تاکہ یہ شعبہ مشکلات سے نکل کر ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، غربت کو کم کرنے اور معیشت کے بہتر فروغ میں رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن بجٹ 2018-19ء میں پراپرٹی شعبہ کو کوئی خاص ریلیف نہیں دیا گیا جس سے یہ شعبہ مشکلات کا شکار ہے۔

شیخ عامر وحید نے کہا کہ پاکستان میں سیمنٹ، سٹیل اور بلڈنگ میٹریل سمیت تقریباً 250 صنعتوں کا کاروبار رئیل اسٹیٹ شعبہ سے وابستہ ہے لیکن بھاری ٹیکسوں اور قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار نے اس شعبے سے منسلک تمام صنعتوں کا کاروبار متاثرکیا ہے جس وجہ سے بہت سے لوگوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چھوڑ دی ہے جو معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ شعبہ سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور اگر اس شعبہ کی مشکلات کم کرنے کی طرف فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک میں بے روزگاری کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شعبے پر عائد بھاری ٹیکسوں پر نظرثانی کرے اور اس شعبہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوںپر حل کرنے کی کوشش کرے تا کہ یہ شعبہ بہتر ترقی کر سکے اور معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکے۔

انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ چیمبر رئیل اسٹیٹ شعبے کے مسائل حل کرانے میں ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر ممکن کوشش کرے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر نے کہا کہ حکومت نے بجٹ 2018-19ء میں نان فائلرز کیلئے 50 لاکھ سے زائد پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے اس شعبہ کی کاروباری سرگرمیوں کو بہت نقصان پہنچا ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ نان فائلرز کیلئے ٹیکس میں کچھ اضافہ کر کے ان پر موجودہ پابندی ختم کی جائے۔

انہوں نے ایف بی آر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے ٹیکسوں پر نظرثانی کرے تا کہ یہ شعبہ سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی شعبے کو اس وقت سی ڈی اے سے بہت سی شکایات ہیں کیونکہ سی ڈی اے مسائل کو حل کرنے میں تعاون نہیں کر رہی لہذا سی ڈی اے کو چاہیے کہ وہ رئیل اسٹیٹ سمیت تاجر برادری کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کرے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری زاہد رفیق، گروپ لیڈر عابد خان، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی، خالد چوہدری، مسرت اعجاز خان، وحید اختر، چوہدری ندیم الدین، دلدار عباسی، رانا ارشداور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت ، ایف بی آر، سی ڈی اے اور ہائوسنگ فائونڈیشن سے رئیل اسٹیٹ شعبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ