ٹیکسٹائل پیکیج، ڈیوٹی ڈرا بیک برآمدات میں اضافے سے مشروط

ڈی جی ٹی او وزارت تجارت اورٹیکسٹائل ایسوسی ایشن یا چیمبر کا ممبرہونابھی ضروری قرار گارمنٹس سیکٹر، ہوم ٹیکسٹائل اور پروسیس فیبرک کے برآمدکنندگان کے لیے ڈیوٹی ڈرابیک آف ٹیکسز آرڈر 2018-21 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعرات 16 اگست 2018 13:38

ٹیکسٹائل پیکیج، ڈیوٹی ڈرا بیک برآمدات میں اضافے سے مشروط
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) وفاقی حکومت نے ملکی برآمدا ت کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل سیکٹر کو دیے جانے والے مراعاتی پیکیج کے تحت 50 فیصد ڈیوٹی ڈرابیک کی سہولت کو برآمدات میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ مشروط کر دیا ہے جبکہ غیر روایتی منڈیوں میں برآمدات کرنے کی صورت میں 2 فیصد اضافی ڈرابیک کی ادائیگی کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ٹیکسٹائل ڈویژن کی جانب سے گارمنٹس سیکٹر، ہوم ٹیکسٹائل اور پروسیس فیبرک کے برآمدکنندگان کے لیے ڈیوٹی ڈرابیک آف ٹیکسز آرڈر 2018-21 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کی جانب سے برآمدات کے فروغ کے لیے وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج میں توسیع کرتے ہوئے گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل اور پروسیس فیبرک کے لیے ڈیوٹی ڈرابیک آف ٹیکسز آرڈر 2018-21کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل اور پروسیس فیبرک سیکٹر کو ڈیوٹی ڈرابیک یکم جولائی 2018 سے 30 جون 2021 تک تین سال کے لیے دیئے جائیں گے۔50 فیصد ڈیوٹی ڈرابیک برآمدات میں کسی اضافے کی شرط کے بغیر ادا کیے جائیں گے جبکہ 50 فیصد ڈیوٹی ڈرابیک کی ادائیگی کو برآمدات میں 10فیصداضافے کے ساتھ مشروط کیا گیا ہے۔ غیر روایتی منڈیوں جس میں افریقہ، لاطینی امریکا، نان ای یو ممالک، آزاد ممالک کی دولت مشترکہ میں برآمدات کرنیوالے برآمدکنندگان کو 2 فیصد اضافی ڈرابیک ملے گا۔

یہ ڈیوٹی ڈرابیک مینوفیکچرنگ کم ایکسپورٹنگ یونٹس اور کمرشل ایکسپورٹرز کو مصنوعات کی برآمدات پر ملیں گے۔ ایکسپورٹ کو شپمنٹ کی تاریخ سے شمار کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جو ایکسپورٹر ڈرابیک حاصل کریں گے ان کو ٹیکسٹائل ڈویژن کے ساتھ رجسٹرڈ ہوناچاہیے جو جو ایکسپورٹر ڈرابیک حاصل کر رہے ہیں۔ان کا ڈائریکٹوریٹ آف ٹریڈ آرگنائزیشن وزارت تجارت و ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن یا چیمبر کا ممبر ہونا چاہیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برآمدکنندگان کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ جب بھی ٹیکسٹائل ڈویژن کو برآمدکنندگان کے آپریشن، ڈومیسٹک سیلز، اکانٹ اور برآمدات کے اعداد و شمار کی ضرورت ہو گی۔ ایکسپورٹر ٹیکسٹائل ڈویژن کو یہ تمام معلومات دینے کا پابند ہو گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ٹیکسٹائل ڈویژن کی جانب سے آرڈر کی فوری ادائیگی کے لیے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

برآمدکنندہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تجویز کر دہ فارم پر کلیمز منظور شدہ ڈیلر کو جمع کرائے گا۔ ڈیلر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے طریقہ کار کے مطابق کلیمز کی اسکروٹنی کرے گا جس کے بعد کلیمز اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کلیمز کی اسکروٹنی کرنے کے بعد منظور شدہ ڈیلر کو 30دن کے اند ر رقم کی ادائیگی کرے گا جبکہ ڈیلر 24گھنٹے کے اندر ایکسپورٹرکو کلیم کی رقم کی ادائیگی کرے گا جبکہ کلیمز میں کسی قسم کا فراڈ کرنے والے کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق جرمانہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان اور منگولیا  کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا