ْمقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام

جمعرات 16 اگست 2018 18:24

ْمقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی،جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر،یورو،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے جمعرات کوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں مزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.60روپے سے گھٹ کر123.40روپے اور قیمت فروخت123.70روپے سے گھٹ کر123.50روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید میں30پیسے اور فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.30روپے سے گھٹ کر121.00روپے اورقیمت فروخت122.50روپے سے گھٹ کر122.30روپے ہوگئی۔

یوروکی قیمت خرید میں1.00روپے اور قیمت فروخت میں 20پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں 4.00روپے اورقیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید134.50روپے سے گھٹ کر133.50روپے اورقیمت فروخت140.00روپے سے گھٹ کر139.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید153.00روپے سے بڑھ کر149.00روپے اورقیمت فروخت157.00روپے سے گھٹ کر156.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں40پیسی اوریواے ای درہم کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.60روپے سے گھٹ کر31.20روپے اورقیمت فروخت32.60روپے سے گھٹ کر32.20روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید32.60روپے سے گھٹ کر32.10روپے اورقیمت فروخت33.60روپے سے گھٹ کر33.10روپے ہوگئی ۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ